
یہ آر پار دکھنے والا بلبلہ آپ کو صابن کے بڑے سے بلبلے کی مانند دکھے گا۔ اس کے لیے آپ کو ایک پرانی شفاف بلاسٹک (Transparency sheet) چاہیے، دو الومینییم کے موم بتی ہولڈر(Holder)، ایک سخت سٹراؤ (Straw)اور ایک سائکل کااسپوک ۔شفاف بلاسٹک میں 20cm لمبی اور 2cm چوڑی بیس عدد پتیاں (Strips)کاٹ لیں۔ موم بتی کا پھیکا ہواکپ لے کر اس کے رمز (Rim) پر 8برابر حصے میں کٹ بنائیں۔ اس طرح کے آپ کو دو کپ درکار ہوں گے اور دونوں میں اسی طرح کٹ بنانا ہے۔ اس کپ کے مرکز میں ایک سوراخ بنادیں۔ کپ کے مرکز میں ایک سخت سٹراؤ ڈال دیں۔ اب سٹراؤ بش بیرنگ (Bush bearing) کی طرح کام کریگی۔ پھر ایک شفاف بلاسٹک کی پتی کے ایک سرے کو الومینیم کے کپ کے کٹے ہوےایک پنکھڑی پر رنگین ٹیپ سے چپکا دیں۔ آٹھوں پلاسٹک کی پتیوں کو اسی طرح چپکادیں۔ پتی کے دوسرے سرے کو الومینیم کے دوسرے کپ کی کٹی ہوی پنکھڑی پر لگا دیں۔ رنگیں ٹیپ کے استعمال سےیہ اور خوبصورت لگنے لگے گاورنہ معمولی سیلو ٹیپ بھی کافی ہے۔ اس کے بعد ایک سائکل کے سپوک کو موم بتی ہولڈر کے بیچ سے گزاریں تاکہ دونوں موم بتی ہولڈر اسپوک میں پرو جائے۔اب اوپر والے موم بتی ہولڈرکےہر ایک پلاسٹک کی پتی کو ذرا موڑیں ایک دم بلیڈ جیسا۔اس طرح آپ ایک اچھا پروپیلر بنا لیں گے۔ اب جب آپ اسے پنکھے کے نیچے رکھیں گے تو دیکھیں گے کی یہ اس طرح گھوم رہا ہےجیسے صابن کا ایک بڑا سا بلبلہ۔