سائنسکہانی

کہانی اور تدریس: سیکھنے کا فطری راستہ – حصہ دوم

سبق کا منصوبہ

نیوٹن کے قوانین حرکت — ایک ضدی کمہار کی کہانی کے ذریعے

جماعت: 9
مضمون: سائنس
باب: قوت اور قوانین حرکت (NCERT باب 8)
دورانیہ: 2 پیریڈ (80 منٹ)
طریقہ تدریس: کہانی اور تجرباتی سیکھنا


سیکھنے کے مقاصد

اس سبق کے بعد طلبہ:

  • نیوٹن کے تینوں قوانین کو اپنی زبان میں بیان کر سکیں گے
  • متوازن اور غیر متوازن قوت میں فرق سمجھ سکیں گے
  • جمود اور مومنٹم کو سادہ مثالوں سے واضح کر سکیں گے
  • قوت، کمیت اور رفتار میں تبدیلی کے تعلق کو سمجھ سکیں گے
  • روزمرہ زندگی میں ان قوانین کی مثالیں دے سکیں گے
  • یہ محسوس کریں گے کہ کہانی کے ذریعے سیکھنا زیادہ آسان اور دلچسپ ہوتا ہے

تدریسی طریقہ کار

1. دلچسپی پیدا کرنا – 10 منٹ

استاد کلاس سے سوال کرے:
"اگر ایک گدھا اپنی جگہ کھڑا ہو جائے تو کیا وہ خود چل پڑے گا؟ کیوں؟”

طلبہ کے جوابات سن کر سبق کی طرف لے جائیں۔


2. کہانی سنانا – 15 منٹ

استاد ایک سادہ انداز میں کہانی سنائے:
ایک ضدی کمہار، اس کا گدھا اور تین بھاری مٹکے

کہانی کے دوران خاص باتوں پر زور دیں:

  • گدھے کا اپنی جگہ کھڑا رہنا
  • کمہار کا زور لگانا
  • مٹکوں کا گر جانا

3. سمجھ پیدا کرنا – 20 منٹ

طلبہ سے سوال کریں:

  • گدھا کیوں نہیں چلا؟
  • کمہار نے کیا کیا؟
  • مٹکے کیوں گرے؟

پھر انہیں نیوٹن کے قوانین سے جوڑیں:

  • پہلا قانون: جمود
  • دوسرا قانون: قوت اور رفتار
  • تیسرا قانون: عمل اور ردعمل

4. عملی استعمال – 20 منٹ

طلبہ سے کہیں:

  • روزمرہ مثالیں دیں (جیسے سائیکل چلانا، بس کا رکنا)
  • ایک سادہ خاکہ بنائیں
  • کسی ایک قانون کو اپنی بنائی ہوئی چھوٹی کہانی سے سمجھائیں

5. اظہار – 15 منٹ

طلبہ:

  • کہانی اپنے الفاظ میں سنائیں
  • چھوٹا سا رول پلے کریں (کمہار، گدھا، مٹکے)

جانچ

  • زبانی سوال جواب
  • خاکہ یا ڈایاگرام
  • مختصر تحریر یا کہانی
  • گروپ میں پیش کرنا

اختتام

استاد سوال کرے:
"کیا کہانی کے ذریعے یہ سبق سمجھنا آسان تھا؟ کیوں؟”

درکار مواد

کہانی:
ضدی کمہار اور اس کا گدھا
(استاد زبانی سنائے یا بلند آواز سے پڑھ کر سنائے)

کہانی کا خلاصہ:
ایک قصبے میں ایک ضدی کمہار رہتا تھا۔ ایک دن وہ اپنے گدھے پر تین مٹکے لاد کر بازار جا رہا تھا۔ بائیں طرف دو بڑے مٹکے اور دائیں طرف ایک چھوٹا مٹکا تھا۔ گدھا چلنے سے رک گیا۔ کمہار نے غصے میں اسے زور سے کھینچا تو وہ اچانک آگے بڑھا مگر وزن برابر نہ ہونے کی وجہ سے لڑکھڑایا، پھر بھی مٹکے اپنی جگہ رہے۔ راستے میں اچانک گرج ہوئی تو گدھا ایک دم رک گیا، مگر دائیں طرف والا چھوٹا مٹکا چلتا رہا اور زمین پر گر کر ٹوٹ گیا۔ کمہار بیٹھ کر سوچنے لگا کہ شاید مسئلہ گدھے کا نہیں بلکہ اسے خود کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔


دیگر مواد:

  • چارٹ پیپر اور مارکر
  • ٹرے، سکے، گیندیں، دھاگہ اور چھوٹے وزن
  • نویں جماعت کی سائنس کی کتاب (باب: قوت اور قوانین حرکت)
  • طلبہ کے لیے ورک شیٹ (کہانی کو قوانین سے جوڑنے کے لیے)


سبق کا بہاؤ (پنچ پدی طریقہ)

1. آدیتی (دلچسپی پیدا کرنا) – 10 منٹ

استاد سوال سے آغاز کرے:
"کیا آپ کبھی ایسی بس میں بیٹھے ہیں جو اچانک رک گئی ہو؟ اس وقت آپ کے جسم کے ساتھ کیا ہوا؟”

طلبہ اپنے تجربات بتائیں اور جمود کا تصور سامنے آئے۔


2. بودھ (سمجھ پیدا کرنا) – 15 منٹ

استاد کہانی سنائے:
"کمہار، اس کا گدھا اور تین مٹکے”

اہم جگہوں پر رک کر سوال کریں:

  • آگے کیا ہو سکتا ہے؟
  • ایسا کیوں ہوا؟

3. ابھیاس (سمجھ کو گہرا کرنا) – 20 منٹ

طلبہ کو گروپس میں تقسیم کریں۔

ہر گروپ:

  • کہانی کے واقعات کو نیوٹن کے قوانین سے جوڑے
  • چارٹ یا سادہ خاکہ بنائے

ساتھ میں چھوٹے تجربات کریں:

  • سکے کے نیچے سے کارڈ کھینچنا

گفتگو کے سوالات:

  • وزن کہاں زیادہ ہے؟
  • قوت کہاں لگ رہی ہے؟
  • رفتار میں تبدیلی کب آئی؟
  • جمود کہاں نظر آیا؟
  • گدھے کی حرکت میں عمل اور ردعمل کیسے ہے؟

4. پریوگ (عملی استعمال) – 20 منٹ

طلبہ سے کہیں:

  • کمہار کی گاڑی کو بہتر بنانے کے طریقے سوچیں
  • وزن برابر کریں یا نئی تبدیلیاں تجویز کریں

سوال:
اگر وزن برابر ہوتا یا پہیے مختلف ہوتے تو کیا فرق پڑتا؟

یا:
کہانی کا نیا اختتام لکھیں جہاں کمہار فزکس استعمال کرے۔


5. پرچار (اظہار) – 15 منٹ

طلبہ:

  • اپنی سمجھ پیش کریں
  • متبادل کہانی یا کامک دکھائیں

غور و فکر:
"کون سا قانون سمجھنا سب سے مشکل تھا؟ اور کیوں؟”


کہانی اور نیوٹن کے قوانین کا تعلق

قانون قانون کی سادہ وضاحت کہانی میں مثال
پہلا قانون (جمود) کوئی چیز اپنی حالت میں رہتی ہے جب تک اس پر باہر سے قوت نہ لگے گدھا اچانک رک جاتا ہے، مگر ڈھیلا بندھا مٹکا اپنی حرکت جاری رکھتا ہے اور آگے گر جاتا ہے
دوسرا قانون (قوت اور حرکت میں تبدیلی) جب کسی چیز پر قوت لگتی ہے تو اس کی رفتار یا حرکت بدلتی ہے وزن برابر نہ ہونے کی وجہ سے توازن بگڑتا ہے، کمہار زور لگاتا ہے اور گدھا لڑکھڑا جاتا ہے
تیسرا قانون (عمل اور ردعمل) ہر عمل کے برابر اور مخالف ردعمل ہوتا ہے جب گدھا چلتا ہے تو وہ زمین کو پیچھے دھکیلتا ہے اور زمین اسے آگے کی طرف دھکیلتی ہے

کہانی اور درسی کتاب کا تعلق

کہانی کے واقعات کو نیوٹن کے قوانین سے جوڑنے کے بعد، درسی کتاب کی مثالوں سے براہِ راست ربط قائم کریں:

  • گدھے کے جمود کو ترچھی سطح پر رکھی ہوئی گولی سے ملا کر سمجھائیں (شکل 8.5c)
  • مٹکے کے گرنے کو اسٹرائیکر اور کیرم کے سکے کی مثال سے جوڑیں (سرگرمی 8.1)
  • مٹکے اور گدھے کی کمیت کے فرق کو استعمال کرتے ہوئے جمود پر گفتگو کریں (سرگرمی 8.2)

جانچ کے طریقے

  • گروپ پریزنٹیشن جس میں طلبہ کہانی اور نیوٹن کے قوانین کے تعلق کو واضح کریں
  • آخر میں مختصر پرچی جس میں ہر قانون کی ایک روزمرہ مثال لکھیں
  • تخلیقی کام جیسے کامک، نیا اختتام یا مختصر ڈرامہ جس میں قوانین دکھائے جائیں
  • طلبہ اور استاد کی طرف سے فیڈبیک

توسیعی سرگرمیاں

  • طلبہ سے کہیں کہ وہ کوئی اور کہانی تلاش کریں یا خود بنائیں جس سے کسی سائنسی تصور کو سمجھایا جا سکے
  • زبان کے مضمون کے ساتھ ربط قائم کریں اور کہانی کو ڈرامے کی شکل میں لکھوائیں، جس میں سائنسی باتیں بھی شامل ہوں

اضافی نوٹس

آپ کی اس کہانی پر مبنی تدریس میں درج ذیل تعلق واضح طور پر سامنے آتا ہے:

کہانی کا واقعہ نیوٹن کا تصور درسی کتاب کا حوالہ (باب 8)
گدھا رک جاتا ہے، مگر مٹکا چلتا رہتا ہے اور گر جاتا ہے پہلا قانون (جمود) §8.2 – حرکت میں موجود چیز حرکت میں رہتی ہے
وزن برابر نہیں، اور اچانک قوت لگتی ہے تو گدھا لڑکھڑا جاتا ہے دوسرا قانون (غیر متوازن قوت سے حرکت میں تبدیلی) §8.4 – جب قوت غیر متوازن ہو تو حرکت بدلتی ہے
گدھا چلتے وقت زمین کو پیچھے دھکیلتا ہے تیسرا قانون (عمل اور ردعمل) §8.5 – ہر عمل کا برابر اور مخالف ردعمل ہوتا ہے
وزن برابر نہیں مگر کمہار گدھے کو قصوروار ٹھہراتا ہے قوت کی غلط سمجھ، غیر متوازن قوت کا تصور §8.1 – متوازن اور غیر متوازن قوت؛ §8.3 – جمود اور کمیت

ورک شیٹ

نیوٹن کے قوانین — ایک ضدی کمہار کی کہانی کے ذریعے

نام: _______________________ جماعت: 9_____ تاریخ: ____________


1. فوری یادداشت (Quick Recall)

کہانی کی بنیاد پر درج ذیل سوالات کے جواب دیں:

a) گدھا چلنے سے کیوں رک گیا؟


b) جب کمہار نے اسے زور سے کھینچا تو کیا ہوا؟


c) آخری مٹکا کیوں گرا اور ٹوٹ گیا؟



2. نیوٹن کے قوانین کو کہانی سے ملائیں

درج ذیل قوانین کو صحیح واقعے سے ملائیں:

قانون کہانی کا واقعہ
پہلا قانون (جمود) ______________________________
دوسرا قانون (قوت اور حرکت میں تبدیلی) ______________________________
تیسرا قانون (عمل اور ردعمل) ______________________________

3. سوچیں اور لکھیں

a) کہانی میں جمود کہاں نظر آتا ہے؟


b) کون سی جگہ پر قوت لگنے سے حرکت میں تبدیلی آئی؟


c) عمل اور ردعمل کی مثال کہانی میں کہاں ہے؟



4. اپنی مثال دیں

ہر قانون کی ایک روزمرہ مثال لکھیں:

پہلا قانون: __________________________________________

دوسرا قانون: __________________________________________

تیسرا قانون: __________________________________________


5. تخلیقی سرگرمی (اختیاری)

  • کہانی کا نیا اختتام لکھیں
    یا
  • ایک چھوٹا سا خاکہ یا کامک بنائیں جس میں کوئی ایک قانون دکھایا گیا ہو

3. جو سیکھا اسے استعمال کریں

نیچے دیے گئے میں سے کوئی ایک کام منتخب کریں اور الگ کاغذ پر مکمل کریں:

a) نیوٹن کے قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے کمہار کے لیے مٹکے لے جانے کا بہتر طریقہ ڈیزائن کریں۔

b) کہانی کا نیا اختتام لکھیں جس میں کمہار سائنسی سمجھ کا استعمال کرے۔

c) ایک کامک بنائیں جس کا عنوان ہو: "نیوٹن بازار میں” اور اسی کہانی کو تصویروں کے ذریعے دکھائیں۔


4. آخری غور و فکر

اپنے الفاظ میں لکھیں کہ اس کہانی نے آپ کو نیوٹن کے قوانین سمجھنے میں کیسے مدد دی:

مصنفہ کے بارے میں

دیپتھا ویویکانند چندی گڑھ کے ایک نجی اسکول میں اسٹوری ٹیلنگ اور ریڈنگ لیڈ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ان کا کام کہانی پر مبنی سیکھنے کے تجربات تیار کرنا اور اساتذہ کو اپنے طریقہ تدریس پر غور کرتے ہوئے اسے بہتر بنانے میں مدد دینا ہے۔ ان سے اس ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: [email protected]

مترجم : سلمان وحید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے