جوہری صفبندی

یہ ایک چھروں سے بنی بہت ہی سادہ سی جوہرکی صف بندی ہے۔ اس کے لیے ہمیں چاہیے ایک پرانا سی ڈی یا ڈی وی ڈی کا پرانا سا ڈبہ۔ ڈبہ کھول کر اس کے اندر کی سی ڈی یا ڈی وی ڈی نکال لیں اور اندر کی کالی پلیٹ بھی نکال لیں۔ اس ڈبے کا ایک تہائی حصہ چھوٹی اسٹیل کے چھروں سے بھر لیں۔ پھر اس ڈبے کو بند کر کے چاروں طرف سے سیلو ٹیپ سے چسپاں کر دیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کے چھرے گرنے نا پائیں۔ اب آپ اس ماڈل سے کھیل سکتے ہو۔ اس ڈبے کو گھمائیں اور دیکھیں کے چھرے مختلف انداز میں جکڑ جاتی ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ چھروں کا سلسلہ ہمیشہ یکساں نہیں ہوتا۔ کچھ جگہوں پر خلاء یا بے ترتیب لکیریں بنتی ہیں۔ ہر بار چھرے الگ ترتیب میں لگتے ہیں۔

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے