اس ورکشاپ کے دوسرے سیشن کا مرکزی عنوان سائنسداں تھا۔ سائنس کی ایک موضوع سمجھ بنانے میں سائنسداں اور سائنسی ایجادات و انکشافات کی سمجھ بہت ضروری ہے۔ سائنسدانوں کے سلسلے میں ہمارے ذہن میں کچھ stereotypes ہوتے ہیں اور اسی طرح ہمیں یہ بھی لگتا ہے سائنسداں کبھی غلطی نہیں کرتے؟ حالانکہ جب ہم سائنس کے مختلف ٘مضمون اور سائنس کے ارتقاء کو دیکھتے ہیں تو ہمیں بہت سے سائنسی سچ کو بدلتے ہوئے دیکھنے کا مشاہدہ ہوتا ہے۔ اور اسی طرح سائنسداں صرف تجربہ گاہ میں کوٹ پہن کر تجربات کرتے ہوے تو بالکل نہیں دکھتے۔ اس سلسلے میں اساتذہ کرام کو کافی حساس رہنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کے اندر سائنس اور سائنسداں کے تئیں ایک صحیح سوچ ترقی پا سکے۔
انھیں مدعوں پر جناب جاوید عالم صاحب (ایسٹنٹ پروفیسر سائنسی تعلیم، جامٰٰعہ ملیہ اسلامیہ) کے ساتھ اس ورکشاپ میں، ملک کے طول و عرض سے، اساتذہ کرام کےساتھ سیر حاصل گفتگو ہوتی ہے۔ امید ہے کے آپ اس ریکارڈنگ سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔