پول ٹیبل میں علم طبیعات

اس ویڈیو کا مقصد ہیکہ ہمارے روزمرہ کے تجربات (جیسے پول کےکھیل) سے کیا کچھ سیکھا جاسکتا ہے. اس منتخب کردہ مثال میں، ہم طبیعیات کے کچھ اہم تصورات کی وضاحت کرنے کیلئے  “پول کے کھیل ” کا استعمال کرینگے. ان تصورات میں سے ایک، “کلیہ بقاء خطی معیارحرکت” ہے کیونکہ بقاء کے قوانین طبیعیات کے اہم قوانین میں سے ایک ہیں. یہاں مرکزی خیال یہ ہے کہ کسی بھی نظام کے خواص اُس نظام پر کسی قسم کےامرواقع ہونے سے پہلے اوربعد میں بھی برقرار رہ پائینگے۔لہٰذا پول کے کھیل میں ہم خطی معیارحرکت کے بقاء پر توجہ مرکوز کرتے ہیں. ویڈیو کے آخرمیں اینگولر معیار حرکت اور رگڑ پرکچھ نظر ڈالیں گےاور اس کی جانچ پڑتال کرینگے کہ بعض اشیاء پھسلتی کیوں ہیں بجز اسکے کے رول کرے. ان مظاہرکے تجربے کیلئےہم لکڑی کی مدد سے گیند کو مختلف جگہوں پر مارینگے اور دیکھینگے کہ کیسے مختلف اثرات پیدا ہوتے ہیں۔

Share:

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے