دور حاضر میں تعلیم و تدریس کے نت نئے طریقوں کی دریافت اور مزید تحقیقات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔تعلیم و تدریس کا ذخیرہ (کارپَس) انٹرنیٹ کی دنیا میں ڈیجیٹل قالب میں شائع ہوتا جارہا ہے۔ سماج کا ہر وہ طبقہ جو انٹرنیٹ کی خدمات حاصل کرسکتا ہو، اب ان تعلیمی و تدریسی وسائل کا بھر پور استعمال کررہا ہے۔ جہاں یہ کام ہر مروجہ زبان میں زور و شور سے جاری ہے وہیں برصغیر میں پھلنے پھولنے والی زبانِ اُردو اس معاملے میں اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہی ہے۔ جہاں ادب اوربالخصوص صنف ِشاعری میں اُردو بِلا شرکت غیرے بے تاج بادشاہ بنی ہوئی ہے وہیں تعلیم و تعلم کا میدان بالکل تشنہ رہ گیا ہے۔
مادری زبان سے تعلیمی اور اکتسابی وابستگی انسانی شعور کو جلا بخشتی ہے اور اسکی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اردو زبان نہ صرف ہماری مادری زبان ہے بلکہ ہمارا دینی اور تہذیبی ورثہ بھی ہمارے اسلاف نے اسی زبان میں محفوظ کر دیا ہے ۔ چنانچہ اردو زبان میں تعلیم و اکتساب کے لئے درکار ذرائع اور مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورتوں میں سے ایک ہے۔
اسی تناظر میں تعلیم و تدریس کے میدان سے جڑے چند باہمت افراد نے تہیہ کیا کہ اُردو میں تعلیمی و تدریسی مواد کو ڈیجیٹل دنیا میں مزید تقویت بخشی جائے، اور یوںسن 2015 میں “ٹیچ اِن اُردو” کے نام سے سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔ تعلیمی و تدریسی مواد کی تیاری، دیگر زبانوں سے ترجمہ، آڈیو/ ویڈیو اوردیگر فارمیٹس میں مواد کی اشاعت اور اساتذہ کی تنظیم و مراتبط ٹیچ اِن اُردوکے بنیادی اہداف میں شامل ہیں۔ بتدریج یہ کارواں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج ٹیچ اِن اُردو ڈیجیٹل/ینٹرنیٹ کی دنیا میں آزاد تعلیمی وسائل(OER – Open Educational Resources) کی اشاعت کا منفرد پلاٹ فارم بن چکا ہے جو اردو میں تعلیمی مواد کی اشاعت کے ساتھ ساتھ اساتذہ، طلباء اور تعلیمی میدان میں کام کرنے والوں کی فعال کمیونٹی کو بھی چلاتا ہے۔
رہنما بورڈ LeaderBoard
عبدالمئومن:۔ سافٹ ویئر انجینئر، ہٹاچی، حیدرآباد۔مترجم (اردو سے انگلش، انگلش سے اردو)
سلمان وحید :۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ترجمہ میں طالب علم ہیں۔
صداقت ملا: تعلیم، ٹکنالوجی اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے محقق ہیں۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنس (ممبئی) میں سنٹر آف ایکسلنس فار ٹیچر ایجوکیشن سےمنسلک ہیں اور تدریسی وتحقیقی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
فرحان سنبل: تعلیمی اور پیشہ ورانہ لیاقت کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر ہیں. اردو زبان میں درس و تدریس کے مشاغل سے دلچسپی رکھتے ہیں۔
مجاہد الاسلام: ایجوکیشن ٹکنالوجی کے ماہرہیں اور عظیم پریم جی یونیورسٹی بنگلور میں سیکھنے و سکھانے کے ڈیجیٹل طریقوں پر کام کرتےہیں۔ تعلیم اور ترقی کے میدان میں مناسب اورآسان لاگت سے موثر ڈیجیٹل (پلیٹ فارم ، ٹولز اور مشمولات) کو تیار کرنے میں آپ مہارت رکھتے ہیں۔
والنٹیرس(رضاکار) Volunteers
الطاف امجد: گورنمنٹ اسکول میں انگریزی کے ٹیچر اور سی آرسی ہیڈ ہیں۔
سعادت ملا: پیشے سے سول انجنیر، اردو میڈیم تعلیم و تعلم میں گہری دلچسپی۔
زبیر صدیقی: ایکلویہ فاؤنڈیشن سے جڑے ہیں اور سائنسی تعلیم اور تحریر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ناظرہ نیرہ: ڈی۔ایڈ تربیت یافتہ ہیں، مولانا آزاد یونیورسٹی سے بی۔ایڈ کررہی ہیں۔
نثار احمد: ریاضی میں ایم ایس سی کیا ہے اور فی الوقت دکن کالج آف انجنیرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں لکچرر ہیں۔
سمین رضوی: زبان کی شوقین ہیں۔ وہ پرندوں کو دیکھنے ، تخلیقی تحریر کرنے اور ہر طرح کی کہانیاں پڑھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
وسیم اکرم فلاحی: گورنمنٹپرائمری اسکول میں معلم کا کام انجام دے رہے ہیں۔ ترجمے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
شرمین امام: جامعیہ ملیہ اسلامیہ سے سوشیولوجی میں بی اے کیا ہے اور نئی زبانیں سیکھنے میں دلچسپی ہے۔
محمد حسان: عظیم پریم جی یونیورسٹی کے سابق طالب علم (ایم۔ اے۔ ایجوکیشن)اور بودھ شکچھا سمیتی میں ٹیچرواسع ہیں۔
حالیہ تبصرے