سطحی رقبہ دیکھنے کے لیے ایک آسان تجربہ

سطحی رقبہ دیکھنے کے لیےیہ ایک آسان سا  تجربہ ہے۔  اس کے لیے آپ کو چاہیے تین پلاسٹک اسٹرا، ایک قینچی اور صابن کے پانی کا محلول۔ ہرے رنگ کے اسٹرا کو لیں اور اسے کاٹیں مت۔ پھرایک نیلے اسٹرا کا تھوڑا سا ترچھا حصہ کاٹیں تاکہ اس کا سطحی رقبہ بڑھ جائے۔ پھر ایک دوسرا پیلا اسٹرا لیں اور اس میں چار عدد ایک سینٹی میٹر گہرا کٹ  لگائیں۔ اس کے کٹے حصے کو پھر کھولیں ، یہ پھول کی پنکھڑیاں جیسا دکھنے لگے گا اور اس کا رقبہ دوسرے دونوں اسٹرا سے زیادہ ہے۔ اب ہرے والے اسٹرا کو لے کر سابن پانی  کے محلول میں ڈبائیں اور بلبلہ بنائیں۔ اس بلبلے کے رقبے کو نوٹ کریں۔ اب بلو اسٹرا (Blue straw)کے ترچھے کٹے سرے کو سابن پانی کے محلول میں ڈبائیں اور اس میں بلبلہ بنائیں۔ آپ دیکھیں گے کے اس بلبلے کا رقبہ ہرے والے اسٹرا کے بلبلے سے بڑا ہے۔ اب پیلے والے اسٹرا کے کٹے ہوئے سرے کو ڈبائیں اور اس میں بلبلہ بنائیں۔ اس بار بلبلے کا رقبہ اور بڑا ہو گا۔ 

یہ تجربہ ہمیں کیا بتلاتا ہے؟

کہ جتنازیادہ اسٹرا کا رقبہ ہوگا اتنا ہی بڑا سابن کا بلبلہ بنے گا۔  

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے