ڈوری کے کھیل بہت مزیدار ہوتے ہیں۔ ان میں یاد داشت اور خود اعتمادی کی مشقت ہوتی ہے۔ اس سے ہاتھ اور آنکھ کے در میان تعلق بڑھتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو ڈوری کے کسی نمونے کے طریقے بہت مشکل لگیں جبکہ آپ کو اسے بنانا بہت ہی آسان ہو ۔ اس لیے اگر آپ کو پہلی بار کچھ مشکل محسوس ہو تو گھبرائیں نہیں۔ آپ دوبارہ پہلے مرحلے سے شروع کریں۔ جلد ہی آپ کو ڈوری کے نمونے بنانے کا اچھا تجر بہ ہو جائے گا۔
اس کتاب میں آپ کو بہت سارے ڈوری کے کھیل ملیں گے۔ بچوں کے لیے یے سارے کھیل کافی مزیدار ہیں اور ان میں سیکھنے کے کافی مواقع ہیں۔