چلو آج رنگ نما مقناطیس سے ایک انوکھا کھلونا بناتے ہیں۔ اس کو بنانے کے لیے آپ کو چاہیے کچھ رنگ نما مقناطیس، سایئکل کا اسپوک اور کچھ عام چیزیں۔ مقناطیس سایئکل اسپوک سے آسانی سے جڑ جائےگا کیونکہ دونوں کے درمیان مقناطیسی کشش ہوتی ہے۔ اب اسپوک میں ایک موتی گزاریں پھر ایک کارڈ کا بنا مستطیل نما پنکھا۔ پنکھے کا سوراخ تھوڑا ڈھیلا ہونا چاہیے۔ اب اسپوک کے اوپری سرے سے مقناطیس کو ڈال کر چھوڑ دیں تاکہ وہ نیچے کی طرف ناچتے ہوئے سلایئڈ کرے۔ جب ایسا ہوگا تو اسپوک کا نچلا سرا کمپن کرے گا۔ اس وجہ سے آپ دیکھیں گے کہ اسپوک میں لگا پنکھا ناچنے لگےگا۔ اسی تجربے کو آپ نیوٹن کے رنگین ڈسک اور ایک اسٹرا کے ٹکڑے سے کر سکتے ہیں۔ ناچنے کی وجہ سے اسٹرا ہوا میں کھڑا رہےگا۔