مخمسِ ریاضی

مخمس (Limericks) نظم کی وہ‌ قسم‌ہےجو مزاحیہ یا غیر سنجیدہ پانچ اشعار پر مشتمل ہو تی ہے۔ پہلے،دوسرے اور پانچویں اشعار‌ میں پانچ یا سات ہم‌ وزن الفاظ ہوتے ہیں ۔ اسی طرح تیسرا اور چوتھا شعر ۵ یا ۷ ہم وزن الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے۔

 

تھا ایک ذہین نو خیز لڑکا مدراس میں
نہ کر سکتاحساب گو تھا پانچویں کلاس میں
کی ریاضی کے استاد نے ہر ممکن کوششیں
امتحان کی تیاری کی ساری کاویشیں
لڑکا ہو۱ نا کام مگر ان کی اِس آس میں۔

چھوٹ والی دکان میں جانا تھا پریشان کن،
کہ استعمال کرے تقسیم، تناسب یا توازن۔
کیا ۳۳ فیصد کمی والے سامان لے آ ئیں،
یا بہتر ہوگا دو خریدنے پر ایک مفت پا جائیں۔
یا دونوں ہیں مساوی ، تھی یہ بڑی الجھن۔

تھا ایک ریاضی دان جسے پسند‌تھی اپنی شراب،
حرف pi کے تصور کا دیا اس نے جواب۔
کی اس نے کڑی محنت ۲۲/۷ پر،
کئی صبح و شام جاگا رات رات بھر
۹ ہو گا دس کروڑ واں عشاریہ لگایا اس نے حساب۔

بشکریہ لرننگ کرو، حساب پر خصوصی شمارہ

مترجم – سید نثار احمد

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے