وگیان پراسار اور کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے نیشنل اُردو سائنس کانگریس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس میں صرف سائنس مرکوز مختلف موضوعات پر لوگ اپنے معلوماتی اور تجرباتی مقالات پیش کرینگے۔ اس کی خاص اور اہم بات یہ ہے کہ یہ صرف اُردو زبان میں ہی ہوگا۔ اُردو میڈیم اساتذہ، اُردو زبان اور سائنس کے محقیقین، اُردو اور تعلیم و تدریس سے جڑے ماہرین تعلیم اِن سب کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ نیچے دی گئی معلومات کے ذریعے آپ اس کانفرنس میں رجسٹر کر سکتے ہیں۔
سائنس کانگریس میں مندرجہ ذیل موضوعات ہونگے۔ مذکورہ موضوعات کے علاوہ متعدد سائنسی موضوعات پر محقیقین اپنے تحقیق مقالات لکھ سکتے ہیں۔
موضوعات
1۔ سائنس اور اردو زبان : تاریخی پس منظر۔
2۔ اُردو میں سائنسی فلم سازی : دائرہ کار اور دشواریاں۔
3۔ مجوزہ موضوع (SCoPE) کے حوالے سے تنظیموں کا کردار۔
4۔ اُردو میں سائنسی کتب و جرائد۔
5۔ اُردو ترجمہ میں درپیش مسائل۔
6۔ مجوزہ موضوع (SCoPE) نے کوویڈ – 19 کے دوران کیا کردار کیا۔
7۔ مجوزہ موضوع (SCoPE) کی جدید معاشرے میں کیا اہمیت ہے۔
8۔ سائنسی ذہن کی تخلیق کے لئے کس طرح کا تعلیمی نظام درکار ہے۔
9۔ مجوزہ موضوع (SCoPE) روایتی میڈیا اور عملی فنون کے ذریعے۔
10۔ مجوزہ موضوع (SCoPE) عصری یا جدید میڈیا کے ذریعے۔
آپ اپنے تحقیقی موضوع کا ابسٹراکٹ(Abstract) 10 ستمبر تک [email protected] پر میل کردیں۔
اس لنک کے زریعے آپ کانفرنس میں خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں۔