اس بولتے ہوئے کوے کو ایک مربع کاغذ سے بنایا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے کاغذ کو diagonallyموڑ دیں اور ایک بڑا سا مثلث بنا لیں۔ اسے پھر دوبارہ موڑ کر ایک چھوٹا سا مثلث بنائیں۔ اس چھوٹے مثلث کو کھولیں اور اس کے موڑ پر دونوں سرے سے پھر موڑیں ۔ اس طرح اب ایک چوکور بن جائےگا۔ اس کے نچلے کونوں کو موڑ کرایک ناؤ کی طرح بنائیں بعدمیں اندر کی پٹی کو اٹھا کر باہر لائیں۔پہلے والے اوپر کے مثلث کو نیچے دبا دیں اور دوسرے اوپروالے مثلث کو دو مرتبہ ترچھا موڑیں ،اس طرح کوے کی اوپری چونچ بن جائےگی۔ اب ٹھیک اسی طرح نیچے والی چونچ بھی بنا دیں۔ اب کوے کی چونچ لگ بھگ تیار ہے۔ اب اس کے دونوں پنکھوں کو پکڑ کر جیسے ہی قریب لائیں گے تو کوا اپنی چونچ بند کرےگا۔ اس میں آنکھ لگا دیں، کوا کائیں کائیں چلائےگااور آپ سے باتیں کرے گااور وہ ایک مچھلی بھی اپنی اس چونچ میں دبوچ لےگا۔