360 ڈگری غار کی مصوری کو دیکھیں

ہمارے آباء واجداد کی مصوری دنیا بھر کے غاروں میں محفوظ کی گئی ہے۔ سب سے پرانی مصوری جو ہم کو ملی ہے وہ تقریباً چالیس ہزار سال پرانی ہے۔ یہ تصاویر ہمیں قدیم انسانوں کے ذہن اور زندگیوں کے بارے میں کیا بتلاتی ہیں؟ آئیے ایک قدیم غار کے اطراف و اکناف کو دیکھیں، آئزولٹ گلیسپی (Iseult Gillespie) ہمیں اس غار کی مختصر تاریخ پیش کررہی ہیں۔

بشکریہ: ٹیڈ ایڈ

مترجم : سلمان وحید

ٹیڈ ایڈ کا 360 ڈگری والا یہ ویڈیو کیسے دیکھیں:
اگر آپ کے پاس گوگل کارڈ بورڈ ویور (Google Cardboard viewer) اور اسمارٹ فون موجود ہے تو نیچے دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں۔ 

ہدایات

1۔ اِس ویڈیو کو اپنے موبائل کے یوٹیوب آپ (YouTube App) پر کھولیں۔

2. Pause <-    اس بٹن پر کلک کریں

3۔ ویو ونڈو (View Window) کے اوپری دائیں کونے میں 3 عمودی نقطوں پر کلک کریں۔ یہ ایک ذیلی مینو(Sub Menu) کو کھولے گا جہاں آپ کو اپنے ویڈیو اسٹریم (Stream) کی کوالٹی سیٹنگ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ “2160s” کو منتخب کریں۔ نوٹ کریں کہ اگر آپ Wifi کے بغیر انٹرنیٹ چلا رہے ہوں تو YouTube صرف “720s” کی کوالٹی کی اجازت دے گا۔

4۔ ویڈیو ونڈو (Video Window) کی نچلی قطار میں ” کارڈ بورڈ ویور” آئیکن پر دبائیں (یہ ایک ماسک کی طرح لگتا ہے)۔ یہ کارڈ بورڈ دیکھنے والے کے لیے ویڈیو کو پوری اسکرین پر پیش کرے گا۔

5۔ اسکرین اب 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے، جو ایک پتلی سفید لکیر سے الگ ہے جو اسکرین کے بیچوں بیچ چلتی ہے۔ اپنے فون کو گھمائیں تاکہ پتلی لکیر اسکرین کے نیچے سے آجائے۔ یہ طریقہ مناسب سٹیریوسکوپک (stereoscopic) مجسم بین گہرائی کو یقینی بناتا ہے۔

6۔ اپنے موبائل کو کارڈ بورڈ ویور کے اندر ڈال دیں اور پلے بٹن (Play Button) دبا دیں۔ ویڈیو شروع ہو جائیگی۔ لطف اٹھائیں! اگر آپ کے پاس کارڈ بورڈ یا اسمارٹ فون نہیں ہے تو آپ اپنے کمپیوٹر براؤزر(Browser) پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ویور کو اوپر اور نیچے کھینچنے کے لئے اپنے ماؤس کا استعمال کریں۔ لطف اٹھائیں!

خصوصی نوٹ : اس ویڈیو کے اردو سب ٹائٹل پڑھنے کے لئے CC بٹن پر کلک کریں۔اگر یہ آپشن نہیں دکھائی دے تو تین ڈاٹس(نقاط) پر کلک  کریں، اور کیپشنس میں “اردو” کا انتخاب کریں۔

اگر آپ اس ویڈیو کو دیکھ نہیں پارہے ہیں تو نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں!

ویڈیو لنک

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے