
یہاں کلِک کریں اور سیمولیشن کے ذریعے نسبت اور مناسبت کے بارے میں سیکھیں۔
آئیے داہنے اور بائیں ہاتھوں کو مختلف طریقے سے حرکت دے کر نسبت اور مناسبت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
اس سیمولیشن میں دو اسکرین موجود ہیں۔ پہلے” دریافت کریں” والی اسکرین سے شروع کریں اورہاتھوں کو حرکت دیکر مختلف چیلنج نسبت کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ اس کے بعد”بنائیں” والی اسکرین مین جاکر اپنے چیلنج نسبتوں کو طے کریں۔
جب آپ چیلنج نسبت کو دریافت کر لیں اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو ایک ساتھ حرکت دیتے ہوئے چیلنج نسبت کو برقرار رکھتے ہوئے مناسبت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
سیکھنے کے لئے چند ہدایات و اہداف:
نسبت کے تصور کو سمجھئے اور دونوں ہاتھوں کے مابین نسبت کے تعلق کو سمجھانے کے لئے نسبتی زبان کا استعمال کریں۔
a/b کی اکائی شرح کو a:b کے نسبت سے سمجھنے کی کوشش کریں۔ اور نسبت کے تعلقات کو سمجھنے کے لیے شرح کی زبان کا استعمال کریں۔
ہاتھوں کی اونچائی کے درمیان مناسبتی تعلقات کو پہچانیے اور سمجھائیے۔
بشکریہ: PhET Interactive Simulations, University of Colorado Boulder
مترجم : فرحان سنبل