pH اسکیل سیمولیشن

ph scale simulation

 

عنوانات

  • pH
  • رقت، پانی کی آمیزش (Dilution)
  • کثافت (Concentration)
  • ترشہ، تیزاب (Acid)
  • اساس (Bases)

تفصیلات

مختلف اشیا جیسے کافی، تھوک اور صابن کے pH کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کون ترشوی (Acidic), اساسی (Basic) یا نیوٹرل ہے۔ حلول میں موجود  hydroxide ion  اور   hydronium ion کے نسبتی مقدار کو سمجھیے۔ لوکارتمی اور خطی اسکیل کے مابین اپنے سیمولیشن کو تبدیل کریں۔  اس امر کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ کیا حجم کو بدلنے اور پانی کی آموزش کے اضافہ یا کمی سے pH میں کو ئی تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ 

کیا  آپ خود سے ایک نیا حلول تیار کر سکتے ہیں؟

سیکھنے کے چند اہداف 

  •  یہ طے کریں کہ کوئی حلول ترشوی، اساسی یا نیوٹرل ہے۔
  • اساس اور ترشہ کو ایک مخصوص تسلسل میں رکھیں۔
  • مثالوں کے ذریعہ سالماتی اسکیل میں یہ سمجھائیں کہ کس طرح pH کے ساتھ پانی کا توازن بدلتا ہے۔
  • ایک طے شدہ pH پر hydroxide, hydronium اور پانی کی کثافت کو طے کریں۔
  • مائع کے رنگ کو pH سے نسبت دیں۔
  • خاصیت اور مقدار دونوں اعتبار سے اس بات کی نشاندہی کریں کہ کس طرح سے رقت اور حجم  hydroxide، hydronium اور پانی   کی کثافت اور pH کو متاثرکرتے ہیں ۔

کریڈٹ(بشکریہ):

PhET Interactive Simulations, University of Colorado Boulder, https://phet.colorado.edu

Author: Farhan Sumbul

تعلیمی اور پیشہ ورانہ لیاقت کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر ہیں. اردو زبان میں درس و تدریس کے مشاغل سے دلچسپی رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے