کیلوں کے توازن پر ایک تجربہ

اگر آپ کو کہا جائےکہ ایک کیل  (nail) پر ایک درجن کیلوں کو ٹکاؤ تو کیا آپ ایسا کر پاِئیں گے ؟ یہ ناممکن تو نہیں ہے۔آپ اگر کوشش کریں اور کچھ تدبیر لگائیں تو ایسا کر سکتے ہیں۔

چلیے پھرہم اس حیرت انگیز توازن کو قائم کرتے ہیں۔

ایک کیل لے لیں اور اس کے اوپر دوسرا کیل رکھیں ۔ کیل کو اس طرح رکھیں کہ اس کا سر بائیں  جانب ہو۔ اب تیسرا کیل لیں اور اسے اس طرح رکھیں کہ اس کا سر دائیں جانب ہو۔ اس طر ح کیلوں کو اسی تسلسل میں رکھتے جائیں یہاں تک کہ چار کیلیں بائیں جانب اور چار کیلیں دائیں جانب ہوں۔ اب آخری کیل لے کر اسے پہلی کیل پر رکھ دیں تاکہ جو آٹھ کیلیں آپ نے پہلی کیل پر رکھی تھی وہ سارے ان دونوں کیلوں کے بیچ میں پھنسے رہیں۔ اب اس پورے assemblyکو اٹھائیں اور ایک سیدھی کھڑی کیل پر رکھ دیں۔ 

ارے یہ کیا ہو گیا؟ یہ تو کمال کا توازن ہے؟ آپ اسے تھوڑا ہلا ڈلا بھی سکتے ہیں، یہ ٹوٹے گا نہیں۔ 

اچھا تو یہ بتائیے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ آپ کو جو بھی لگتاہے اس پر اپنے استاد اور دوستوں سے چرچا کریں۔

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے