ڈور پر چڑھنے والی تتلی

یہ ڈور پر چڑھنے والی ایک مزیدار تتلی ہے۔ اسے بنانے کے لیے آپ کو ایک کارڈ شیٹ، دو ریفیل، گوند، دھاگا، موتیاں اور آئس کریم کی لکڑی لگےگی۔ ایک دوہری کارڈ شیٹ سے بنی تتلیاں بنائیں اور گوند لگا کر ایک خوبصورت سی رنگین تتلی پر چسپاں کر دیں۔ سوکھنے کے بعد اسے پلٹ کر رنگین تتلی کے پیچھے گوند لگا کربال پین کی پرانی دو  ریفیل   (یا اسٹراؤ) کو ترچھا کر کے چسپاں کر دیں۔ اس پر رکھ کر دوسری تتلی کو بھی اس پر چسپاں کر دیں۔ دونوں بال پین کی ریفیل ترچھا کر کے،     کارڈ بورڈ کے تتلی کے اندر اچھی طرح سے چسپاں کر دیں اور باہر نکلی ہوئی                زائد ریفیل کاٹ کر الگ کر لیں۔ تتلی کو الٹا کریں تو آپ پائیں گے کے اس میں دو  ترچھی ریفیل  لگی ہے۔ اب آپ ایک ائس کریم کی لکڑی لیں اور اس میں چھے کھانچے بنا لیں۔ دو درمیان اور دو بازو میں۔ پھر ایک لمبی سوئی میں دھاگا پروئیں اور ایک ریفیل میں سے ڈالیں اور دوسری ریفیل سے نکالیں۔ اس کے بعد اس دھاگے کو دونوں سروں پر پلاسٹک کی موتی پال لیں۔یہی وہ ہیڈر ہے جس کی مدد سے آپ تتلی کو اوپر چڑھا اور  اتار سکیں گے۔ اس کے باقی ماندہ سروں کو آئس کریم  کی لکڑی پر دونوں طرف باندھ دیں۔ پھر آئیس کریم کی لکڑی کے درمیان جو کھانچا بنا ہے اس میں دھاگے سے باندھ کر لٹکا دیں اور دونوں دھاگوں کو کھینچیں۔ آپ کی تتلی اوپر نیچے چڑھے گی۔ دو دھاگوں کو باری باری سے کھینچیں۔ تتلی چڑھے گی اور چھوڑنے پر دوبارہ نیچے آ جائےگی۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں تتلی دھاگے پر اوپر کیوں چڑھتی ہے؟

کیوریٹر :  مجاہد الاسلام 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے