گرنے والی چیزوں کو ٹکانےکاکھیل

اس مزیدار تجربے میں نمک کے چھوٹے چھوٹے کرسٹل سے ہم توازن بنانے کا کھیل کھیلیں گے۔ انڈے کو کیا آپ کھڑا کر سکتے ہیں؟ آپ کتنی بھی کوشش کریں یہ گر ہی جائےگا۔ اب ٹیبل پر تھوڑا سا نمک ڈال دیں اور اس پر انڈے کو ذرا دبائیں۔ کوشش کرتے رہیں گے تو انڈا ان نمک کے برادوں پر کھڑا ہو جائےگا اور یہ آپ کو حیرت میں بھی ڈال دے گا۔ اب جو بچے ہوئے نمک کے برادے ہیں انھیں پھوک کر اڑا دیں۔ اس تجربے میں آپ دیکھیں گے کہ ٹرآئپوڈ (tripod) کی طرح نمک کے کرسٹل نے انڈے کو تھام لیا ہے۔ اسی طرح انڈے کے دوسرے سرے کو بھی آپ نمک کے کرٹل پر کھڑا کر سکتے ہیں۔

ہے نا یہ تجربہ کافی مزیدار اور جادوئی؟

اب ایک دھات کا کیوبکل بلاک (Cubical block) لیں پھر اسے اس کے ایک کنارے پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کتنی بھی کوشش کریں یہ گر ہی جائےگا۔ اب ٹیبل پر تھوڑا سا نمک ڈال دیں اور اس پر بلاک کے کنارے کو دبائیں۔ بلاک کو تھوڑا ادھر ادھر ہلائیں تاکہ اس کو Balance کرنے والا  Point یعنی Centre of gravity مل جائے اور اب آپ اس پوائنٹ پر ذرا زور سے دبائیں۔ شروع شروع میں ذرا مشکل ہو سکتا ہےلیکن ہمت نہ ہاریں اور کوشش کرتے رہیں۔ آپ تھوڑی دیر کی مشق کے بعد اسے ضرور کھڑا کر لیں گے۔

چلیے اب ذرا اپنے اس تجربے کو اور مشکل بناتے ہیں۔ اس بار ایک مربع باکس میں پانی ڈال کر اسے کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے کنارے کو نمک کے کرسٹل پر رکھیں۔ باکس کو تھوڑا ہلا ڈلا کر اس کے Centre of gravity کو ڈھونڈیں پھر اسے زور سے دبائیں اور دیکھیں اس مزیدار توازن کو۔

ہے نا حیرت انگیز؟

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے