یہ تختی نا بینا بچوں کے لیے بڑی کارآمد ہے۔ اسے بنانے کے لئےآپ کو ایک ویلکروکی ٹیپ اور باقی چیزیں درکار ہوں گی۔ تختی بنانے کا طریقہ:
پہلے ایک موٹے پٹے پر گوند لگائیں۔ ویلکرو میں دو پٹیاں ہوتی ہیں جو آپس میں چپک جاتی ہیں۔ ویلکرو کی کھردری سطح والی پٹی کو پٹے پر لگائیں ۔ اس طرح سے یہ آپ کی ڈرائینگ تختی بنے گی۔ اب ایک فلم ریل یا کوئی اسی طرح کی ڈبی لیں اور اس کے پیندے میں سوراخ کریں اور ڈبی کی سطح کے کنارے آمنے سامنےدو چھوٹے سوراخ کریں اور ایک سوراخ میں انگریزی لفظ ‘وی’ کی شکل تراش لیں۔ اس کے بعد’پھرکی’ نما ربر میں ایک لوہے کے تار (spoke)کا کرینک(crank)داخل کریں۔ پھر تین فیٹ لمبا اون لیں اور اس کا ایک سرا پھرکی پر باندھ لیں۔ ایک قلم کا پچھلا حصہ کاٹ کر ڈبی میں ڈالیں اور اون کے دوسرے سرے کو قلم میں پروئیں، پھر قلم کو ڈبی میں نصب کریں۔ یہ ڈرائنگ قلم مچھلی پکڑنے والی فشنگ راڈ(fishing rod) کی طرح ہوگا۔ اب اون کے دوسرے سرے پر ایک موٹی گانٹھ باندھ لیں اور اون کو پوری طرح لپیٹ لیں۔ اب قلم دبا کر ایک ڈائناسور بنائیے۔ اون ویلکرو کی تختی پر چپکتا جائےگا۔ آپ اس طرح سے کئی پسندیدہ تصاویر بنا سکتے ہیں۔ تصاویر کو آپ انگلیوں سے چھو کر محسوس بھی کر سکتے ہیں۔ نا بینا بچوں کے لیے یہ تختی بہت کارآمد ثابت ہوگی-
اساتذہ کے لئے خصوصی مشورہ:
طلباء کو اس تجربے کو کامیابی سے کرنے کے لئے درکار رہنمائی اور اشیاء کی فراہمی کروائیں۔