تتلیاں : قوس قزح زمین پر گویا بچھی ہوئی

تتلی کے رنگ دیکھئے کتنے حسین ہیں
ننھے پروں پہ نقش بڑے دلنشین ہیں

ہر سو چمن میں اڑتی ہوئی ، گھومتی ہیں یہ
اٹکھیلیوں میں غنچوں کے لب چومتی ہیں یہ

نازک ہے بے پناہ، حسیں، مخملی بدن
لگ جائے دست شوق تو میلا ہو پیرہن!

جب بھی صحن میں ان کی دھما چوکڑی ہوئی
قوس قزح زمین پر گویا بچھی ہوئی !!

بچوں کو تتلیوں کے تعاقب کی جستجو
آجائیں ہاتھ، دل میں یہ رہتی ہے آرزو

آجاتی ہے نگاہ میں یکلخت اک چمک
فطرت کی سمت ہوتی ہے بچوں میں کیا لپک !

دانش یہ تتلیاں تو چمن کا سنگار ہیں
بچے ہی کیا بڑوں میں بھی عاشق ہزار ہیں!!

بشکریہ ندیم جیلانی

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے