کبھی نا ختم ہونے والی کتاب

اس  گھومنے والی کتاب کو بنانے کے لیے آپ کو چاہیے دو چوکون کاغذ۔دونوں چوکون کاغذ کو ایک ساتھ رکھ کر سولا (16) چھوٹے چھوٹے  چوکون بنائیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے درمیان سے تہ کریں پھر دونوں  طرف سے طئے کر لیں۔ اس طرح سے پھر گھما کر دوبارہ کریں اور اس طرح  سولا (16)حصے ہو جائیں گے۔ اب اس کاغذ کو درمیان سے کاٹ لیں جس سے کاغذ کے دو ٹکڑے ملیں گے۔ دوسرے کاغذ کے تین حصے کو بیچ سے کاٹیں۔ پھر اس کاغذ کے درمیان میں خط کشیدہ حصے میں گوند لگائیں اور اس پر چار بائی دو والا ایک ٹکڑا اندر تہ کر کے الٹا چسپاں کر دیں۔ اب جو آخری حصہ بچا تھا اسے بھی کاٹ کر الگ کر لیں پھر چار بائی دو کا ٹکڑا لیں  اسے اندر کی طرف تہ کریں اور یہاں بھی گوند لگا کر اسےچسپاں کر دیں۔  اب آپ کی چودہ صفہاتی کتاب تیار ہو گئی۔ اسے آپ لگاتار گھما سکتے ہیں اور یہ کبھی نا ختم ہونے والی کتاب ہے۔ اس میں آپ ایک کہانی چودہ صفہوں میں  لکھ کر سنا سکتے ہیں۔ ایسی بھی کہانی لکھ سکتے ہیں  جو ختم ہونے کے بعد واپس شروع ہو جاتا ہے۔  

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے