کثافت کو سمجھنے کا سیمولیشن

کثافت، حجم اور وزن کے تصورات کو سمجھنے نیز آرکیمیڈیز کے قانون کو برت کر دیکھنے کے لیے؛ PhET کے اس سیمولیشن کو ٹیچ ان اردو نے اردو میں منتقل کیا ہے. آئیے اس دلچسپ سیمولیشن کے ذریعہ ان اہم تصورات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عنوانات:

  • کثافت (Density)
  • وزن     (Mass)
  • حجم (Volume)
  • آرکیمیڈیز کا قانون  (Archemdes’ Principle)

 

سیکھنے کے اہداف:

  • تفصیلی انداز میں بیان کریں کہ کس طرح سے کثافت کا تصور کسی شئے کے وزن اور حجم سے منسلک ہے۔
  • بیان کریں کہ کس طرح سے ایک ہی وزن کی دو الگ الگ اشیا مختلف حجم کی ہو سکتی ہیں اور اسی طرح ایک ہی حجم کی دو الگ الگ اشیا مختلف وزن کی ہو سکتی ہیں۔
  • بیان کریں کہ کیسے کسی شئے کے وزن اور حجم کو تبدیل کرنے پر بھی کثافت میں کوئی فرق واقع نہیں ہوتا ہے۔
  • ایک شئے کے ذریعہ موقوف مائع کی مقدار کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس کے حجم کا تخمینا لگائیں۔
  • غیر معلوم مادہ کے کثافت کا حساب لگا کر اسے معلوم کثافت کے جدول سے موازنہ کرکے، اس غیر معلوم مادہ کو پہچاننے کی کوشش کریں۔ 

مترجم : فرحان سنبل

کریڈٹ(بشکریہ):

PhET Interactive Simulations, University of Colorado Boulder, https://phet.colorado.edu

Author: Farhan Sumbul

تعلیمی اور پیشہ ورانہ لیاقت کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر ہیں. اردو زبان میں درس و تدریس کے مشاغل سے دلچسپی رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے