تدریسیات پر نظر ثانی: آنلائن اور فاصلاتی تعلیم کے حوالے سے

مقرر : مجاہد الاسلام (ایجوکیشن ٹکنالوجی کے ماہر اور عظیم پریم جی یونیورسٹی بنگلور میں سیکھنے و سکھانے کے ڈیجیٹل طریقوں پر کام کرتےہیں۔ )

منتظمین : سی پی ڈی یو ایم ٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد

سی پی ڈی یو ایم ٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ آنلائن ای لزنگ ورکشاپ میں جناب مجاہد الاسلام صاحب نے اس موضوع پر تفصیلی گفتگو پیش کیا تھا۔ افادہ عام کے لیے اس گفتگو کے چند اہم نکات ہم یہاں درج کرتے ہیں۔

1۔ زماں و مکان کے لحاظ سے سیکھنے سکھانے کی مختلف صورتیں ہوسکتی ہیں۔ جیسے روایتی و فاصلاتی تدریس، ہم زماں (synchronous) و متضاد(asynchronous)   تدریس وغیرہ۔  

2۔ ہم سیکھنے سکھانے کی ان مختلف صورتوں کے لیے دستیاب وسائل، مضمون کی نوعیت اور اکتسابی اہداف کی بنیاد پر مختلف ذرائع ( کاغذ، انٹرنیٹ، فون کال، کمپیوٹر، سست رفتار ڈاک وغیرہ) کی تکنیک استعمال کرتے ہیں۔ 

3۔ اسی طرح ہم جن مختلف النوع طرز (تصاویر، متن، آواز، متحرک تصاویر، باہمی تعامل، جاذبیت) میں سیکھنے کےمواد تیار کرتے ہیں یا عملی طور پر جن کی مدد سے تدریس کرتے ہیں، وہ ذرائع کی تکنیکوں اور پڑھائے جانے والے مضمون کے لحاظ سے موزوں ہونے چاہیے۔

4۔ ہم جن میڈیا ٹکنالوجیزکا استعمال کرکے تدریس کا کام انجام دیتےہیں۔ ہمیں ان کی استطاعت (affordance) اور ان کے ذریعہ تدریس میں ہونے والے کمیاں (loss) کے بارے میں گہری واقفیت رکھنی چاہیے۔

5۔ ہمیں نئی ابھرتی میڈیا ٹکنالوجیز کو سیکھنا چاہیے اور ان طریقوں کو تلاش کرنا چاہیے جن کے ذریعہ ہم تعلیم و تدریس کو موثر بنانے کے لیے ان ٹکنالوجیز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

6۔ جن ابھرتی ٹکنالوجیز اور طرز کا ہم تدریس میں استعمال کررہے ہیں ان کے بارے میں ان دونوں امور سے بھی ہمیں واقفیت ہونی چاہیے کہ کب اور کہاں ان کا استعمال کرنا ہے اور کب اور کہاں نہیں کرنا ہے۔

7۔  یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ تعلیم و تدریس کی شکل کے  تبدیل ہونے سے تدریسیات کے اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی یعنی  طالب علم کے اکتساب کی قوت کو بڑھانا کہ کس طرح سیکھا جائے۔

8۔   اساتذہ تدریس و اکتساب کی حرکیاتی صورتوں اور TPACK (تکنیکی و تدریسیاتی مواد کے علم)، جو کہ تدریسیاتی مواد کے علم سے  متعلق شلمان کے افکار ہی کی توسیع ہے، کی مدد سے مختلف النوع طرز کا استعمال کرکے اپنے فن تدریس پر مؤثر انداز سے نظر ثانی کرسکتے ہیں۔ 

مکمل گفتگو سے استفادہ کے لئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں!

ویڈیو لنک

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے