ماہنامہ بچوں کی دنیا، نئی دلی کا تعارف

ماہنامہ بچوں کی دنیا، نئی دلی

آج کے اس ڈیجیٹل دور میں بھی رسائل و جرائد اور کتابوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اچھے رسائل کے مطالعہ کی عادت بچوں اور بڑوں دونوں کے علم میں اضافہ اور زبان پر گرفت کو مضبوط کرنے کا سبب بنتی ہے۔ 

اس مختصر کالم میں ہم قارئین کے سامنے بچوں کے چند مشہور اور معیاری ماہناموں کا تعارف پیش کریں گے۔ 

کافی اعلی اور معیاری کاغذ، رنگوں سے بھرے ڈیزائن اوردلچسپ  illustration  جس میں بچوں کی طبیعت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ قیمت صرف دس روپیے اور سالانہ زر تعاون میں بیس روپیے کی مزید چھوٹ، یعنی بارہ شماروں کی قیمت صرف سو روپیے۔ 

“بچوں کی دنیا ماہنامہ” کے ناشر اور طابع ڈائرکٹر، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، وزارت تعلیم – محکمہ اٰعلی تعلیم، حکومت ہند ہیں۔ 

اس ماہنامہ میں قارئین کے خطوط، بچوں کو ذہن میں رکھ کر لکھے گئے مختصراصلاحی اور تربیتی مضامین، بچوں کے قلم کاروں کے انٹرویو، بچوں کی نظمیں، کہانیاں، سائنس نامہ، صحت اطفال اور ننھے فنکار جیسے مستقل کالم ہوتے ہیں جو معلومات اور تفریح دونوں چیزیں فراہم کرتے ہیں۔ 

اس ماہنامے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں شائع ہونے والی نظمیں بڑی پیاری ہوتی ہیں۔ والدین   ان    نظموں کو اپنے چھوٹے بچوں کے لیے گن گنا سکتے ہیں، بچے ان نظموں کو اپنے اسکول یا سوسائٹیز کے پراگراموں میں پیش کر سکتے ہیں۔ اس میں شائع ہونے والے مضامین اور کہانیاں بھی بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے معلومات میں اور علم میں اضافہ کا ذریعہ بنتی ہیں۔ 

ہر ماہ کی اہمیت کے اعتبار سے اس ماہنامہ کی تزئین اور نظموں اور مضامین کی اشاعت کی جاتی ہے، جو کہ ایک انتہائی قابل ذکر خصوصیت ہے۔ 

یقینی طور پر ہر اردو داں گھرانے کے بچوں کے لیے بچوں کی دنیا ماہنامہ ایک بہترین تحفہ ہے۔ 

ماہنامہ سے متعلق ضروری معلومات ینچے درج کی گئی ہیں:

 

مدیر: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

ناشر: ڈائرکٹر، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، وزارت تعلیم – محکمہ اٰعلی تعلیم، حکومت ہند

فروغ اردو بھون، ایف سی 33/9 ، انسٹی ٹیوشنل ایریا، جسولہ، نئی دلی، 110025۔ 

فون: 49539009, 49539000 – 011

ای میل: [email protected]، [email protected]

ویب سائٹ: https://www.urducouncil.nic.in/bachon-ki-duniya

شعبہ فروخت: ویسٹ بلاک 8، ونگ 7، آر کے پورم، نئی دلی، 110066

فون:  26109746 – 011 

ای میل: [email protected]

 

علاقائی مرکز: ساجد یار جنگ کمپلکس، پتھر گٹی، حیدرآباد – 500002

فون:  24415194 – 040 

Author: Farhan Sumbul

تعلیمی اور پیشہ ورانہ لیاقت کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر ہیں. اردو زبان میں درس و تدریس کے مشاغل سے دلچسپی رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے