پنجرے میں چڑیا

یہ  کھلونا تسلسل بصارت کو    ظاہر کرتا ہے ۔  ایک چھوٹے سے کارڈ(Card) پر ایک چڑیا اور اسی ناپ کے دوسرے کارڈ پرایک پنجرا بنا لیں ۔  دونوں کو  ایک دوسرے کے آگے پیچھے کی سمت میں چسپاں کریں۔ درمیان میں ایک پرانی بال پین کی ریفیل بھی چسپاں کریں۔ اب  جھاڑو کے تنکے کے ایک سرے پر ایک موٹا دھاگا باندھ لیں اور دوسر ے سرے کو ایک پرانے اسکیچ پین     میں سوراخ کر کے اس میں پروئیں۔جھاڑو کے  تنکے کے دوسرے سرے میں دھاگے کو باندھ کر ایک کمان کی طرح بنا لیں۔  ریفیل کے آخری سرے کو  اسکیچ پین کے اندرونی حصے کے  دھاگے میں آدھا موڑ لیں تاکہ دھاگہ ریفیل کے ارد گرد ہو جائے۔ اب اسکیچ پین کو پکڑیں اور کمان کو گھمائیں اور دیکھیں کے پنجرے میں پرندہ نظر آ رہا ہے۔ 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے