ہوا میں جھولنے والی پنسل

ہوا میں جھولنے والی پنسل بنائیں۔ اس کے لئے آپ کو چھ گول (ring) مقناطیس لگیں گی۔ سب سے پہلے ایک چپل لیں اور ایک چاقو سے تین کھانچے کاٹیں۔ ایک کھانچے میں ایک سکہ فٹ ہوگا، باقی دو کھانچوں میں گول (ring) مقناطیس فٹ ہوں گے۔ سب سے پہلے ایک کھانچے میں سکہ لگائیں، پھر دو مقناطیس کو پنسل میں ڈالیں، پنسل کے آگے والے مقناطیس کے ساتھ گول (ring) مقناطیس چسپا کریں اور اسے کھانچے میں پھنسادیں۔ دوسرے والے کو بھی مقناطیس سے چسپا کرکے دیکھیں اور پلٹ کر لگائیں یعنی پچھلے مقناطیس کے قطبین مساوی ہوں گے اور ایک دوسرے کا دفاع کریں گے۔ بس کرنا یہ ہے کہ پنسل کے آگے والے مقناطیس نیچے والے مقناطیس کو کشش کریں گے اور پیچھے والے دفاع کریں گے۔ اب سارے مقناطیس کو ہلا ڈلا کر ایڈجسٹ کریں اُس کے بعد پنسل کو متوازن رکھنے کی کوشش کریں۔ اس کے لئے آپ کو پنسل میں لگے مقناطیس کو تھوڑا سا ہلانا ڈلانہ ہوگا۔ آپ کو تعجب ہوگا کہ یہ پنسل ہوا میں جھولے گی اور اُس کی  نوک سکہ پر ٹکی رہے گی۔ آپ پنسل کو تھوڑا سا گھمائیں گیں تو یہ تیزی سے گھومتی رہےگی۔ اب ایک لمبی ترچھی پٹّی پر گوند لگا کر پنسل پر چسپا کردیں۔اسے اسپرنگ کی طرح چسپا کریں۔ جب وہ گول گول گھومے گی تو زیادہ دلچسپ نظر آئےگی۔ اب آپ دیکھیں گے کہ پنسل ہوا میں جھولتی  ہوئی کتنی دلچسپ نظر آرہی ہے۔

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے