آپ اے فور(A4) کاغذکے پنے سے ایک اچھا سا تھیلا بنا سکتے ہیں۔ اس تھیلےکوبنانے کے لیے گوند کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ کاغذ کے پنے کو لے کر آدھا موڑ دیں پھر کھلے والےچوڑے اور لمبے سرے کو دو مرتبہ تہ (fold)کریں۔پھر ایک رنگین قلم لے کر دونوں کھلے ہوئے سروں کے تہ پرترچھی لکیر بنائیں اور ان ترچھی لکیروں کو ایک ایک کر کے کاٹیں۔ اب جو کٹے ہوئے حصے ہیں انھیں ایک چھوڑ کر ایک کو مخالف سمت میں تہ کرتے جائیں۔ اس طرح ایک چھوڑ کر ایک اوپر نیچے تہ ہوتا جائےگا۔ آپ اسے قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح تہ کرنے سے اس کے دونوں سرے بند ہو جائیں گے۔ دیکھیے اس مزیدار تھیلے کو آپ کتنی آسانی سے بنا سکتے ہیں وہ بھی بنا کسی گوند کے۔