اس خوش منظر سدرشن چکر کو بنانے کے لیے آپ کو جھاڑو کی دو لکڑیاں ، دھاگا، قینچی اور ربر کا ایک ٹکڑا لگے گا۔ جھاڑو کی ایک لمبی اور ایک چھوٹی لکڑی کو ترچھی رکھ کر دھاگے کے ساتھ مضبوتی سے باندھ دیں۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کے دونوں لکڑیوں کے درمیان کا زاویہ 90 ڈگری سے تھوڑا کم ہو اور باقی ماندہ دھاگے کو کاٹ لیں۔ پھر آپ کو ان لکڑیوں میں تھوڑا وزن لٹکانا ہے اس لیے پرانی چپل کا ٹکڑا لیں اوراس میں ایک سوراخ کریں۔ آپ چاہیں تو جیومیٹری باکس کا ربر لے سکتے ہیں۔ اس سوراخ میں لمبی لکڑی کو دھنسا دیں۔ اب آپ کا سدرشن چکر تیار ہے۔ اسے اپنی پہلی انگلی پر ٹکائیں اور لمبی طرف گھمائیں بالکل فر فر کرتا ہوا یہ گھومے گا جس طرح سے زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے۔
اس کھلونے سےہم مرکز گریز قوت(centrifugal force) کو آسانی سے سمجھا سکتے ہیں۔
اگر آپ یہ ویڈیو نہیں دیکھ پارہے ہیں تو نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں.