کیپلری ایکشن (Capillary Action) یا ماہر فلکیات کا کپ ایک معمولی آلہ ہے جسےآپ مندرجہ ذیل چیزوں سے بنا سکتے ہیں .
1۔دو مائکروسکوپ کی سلائیڈ 2۔رنگین پانی3۔ کاغذ کلپ (paper clip)4۔ ربر بینڈ
ایک سلائیڈ کو دوسر کے اوپرمتوازن رکھ دیں۔ پھر ایک ربر بینڈ کو اس کی لمبائی پے لگا دیں۔دوسرے سرے پر ایک کاغذ کلپ پھنسا دیں۔اس طرح دونوں سلائیڈ کے درمیان میں ایک طرح کاخلا (wedge)بن جائے گا۔ اب سلائیڈ س کو پانی میں عمودی طورپر(vertically)رکھیں۔ پانی فوراًدونوںسلائیڈس کے درمیان چڑھ جائیگا اور ایک خوبصورت پیرابولک کَرو(parabolic curve)بنا لےگا۔ جس سرے پرسلائیڈ کےدرمیان کا فاصلہ سب سے کم ہے اس سرے پر پانی تقریبا اوپر تک چڑھ جائیےگا۔اور دوسرے سرے پر جہاں فاصلہ سب سے زیادہ ہے وہاں پر پانی بالکل بھی اوپر نہیں چڑھے گا۔
- جانتے ہیں ایسا کیوں ہو رہا ہے؟
کیا آپ نے کیپلری ایکشن (Capillary action)کے بارے میں سنا یا پڑھا ہے ؟
یہا ں پر کیپلری ایکشن پانی کو اوپر کھینچ رہا ہے اور کشش ثقل اسے نیچے کی طرف کھنیچ رہا ہے۔چونکہ اسپیس (space)میں کشش ثقل نہیں ہے پانی اوپر کی طرف چڑھ جاتا ہے ۔ اسی طرح ماہر فلکیات فلک میں پانی پیتے ہیں۔