کون زیادہ رکھ سکتا ہے – ایک مزیدار تجربہ

یہ تجربہ آپ کو حیرت میں ڈال دے گا۔  اسے کرنے کے لیے آپ کو چاہیے ایک کارڈ، سیلو ٹیپ اور کچھ بالو/ریت۔  دوکارڈ ایک ہی طرح کے  لے لیں۔  چوڑائی کو لیتے ہوئے کارڈ کو موڑ کر  پائپ جیسا بنا لیں اورپورے  جوڑ پر سیلو ٹیپ لگا دیں۔ اس طرح ایک موٹا اور چھوٹا  اسطوانہ (Cylinder)  بن جائےگا۔ اب دوسرے کارڈ کو لےکر اس کے لمبائی کو لیتے ہوئے موڑکر پائپ جیسا بنا لیں اور پورے جوڑ پر سیلو ٹیپ لگا دیں۔ اس طرح ایک پتلا اورلمبا  اسطوانہ (Cylinder)  بن جائےگا۔ دونوں اسطوانوں کا سطحی رقبہ مساوی ہوگا کیونکہ دونوں کو ایک ہی سائز والے کارڈ سے بنایا گیا ہے۔ 

اب موٹے اسطوانے کو  ایک پلیٹ یا ٹرے پر رکھ دیں اور اس کے اندر پتلے والے اسطوانے کو رکھ دیں۔ پتلے والے اسطوانے کے اندر لبا لب ریت بھر دیں اور اسے دھیرے سے اٹھائیں۔ آپ کو یہ دیکھ کر حیرت ہوگی کے لمبے والے اسطوانے میں ریت بس موٹے والے اسطوانے کا دو تہائی ہے۔ دونوں اسطوانے کا سطحی رقبہ تو برابر ہے پھر بھی اس کا حجم (volume)برابر نہیں ہے۔ 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے