غبارہ سے چلنے والی جیٹ کار

یہ جیٹ کار بچوں کی بہت ہی پسندیدہ گاڑی ہے۔ اسے بنانے کے لیے آپ کو ایک پرانی پلاسٹک کی بوتل اور دو جوڑی پہیے لگانے ہوں گے۔ اور ایک خم دار پلاسٹک کی نلی (straw) میں ربر بینڈ کی مدد سے ایک غبارہ لگانا ہوگا۔ پہیے ایسے لگائیں تاکہ وہ آسانی سے گھومے۔ پھر اس بوتل کے پیندے میں سراخ بنا کرخم دار نلی کو باہر نکالیں اور اوپر والی نلی  کے دوسرے سرے کو بوتل کے اوپری سرے سے باہر نکال کر غبارے کو ربربینڈ  کی مدد سے باندھ دیں۔ اب اس غبارے کو پھلا دیں اور پھر نلی کےنچلے سرے کو بند کر کے اسس جیٹ کار کو ہموار فرش پر رکھیں۔ اب نلی میں سے ہوا باہر نکلے گی اور آپ کی جیٹ تیزی سے کافی دور بھاگے گی۔ اب اس کار کو دوبارہ دؤڑا کر دیکھیں، یہ بہت ہی مزیدار کھلونا ہے۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ہوا کے پیچھے نکلنے پر یہ جیٹ آگے کیوں بھاگتا ہے؟

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے