اس تجربے میں ہم ایک ایسی شئے بنائیں گےجوبالکل برف کی طرح نظر توآئے گی لیکن ٹھنڈی نہیں ہوگی۔ اس کے لیے ایک لیٹر ‘سرکا ‘(vinegar)کو برتن میں ڈال دیں۔ سرکے میں چار چمچ کھانے کا سوڈا (baking soda)ملائیں اور تھوڑی دیر تک اسے اچھی طرح ہلائیں ۔ سوڈا کو سرکا میں ملاتے ہی ایک آواز آئےگی۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے؟
پھر اسے گیس پر رکھ دیں اور پکنے دیں۔ اسے تب تک ابالیں جب تک اس کا 90 فیصدی پانی بھاپ بن کر اڑ نہ جائے۔تو کتنا فیصدی پانی بچا اب؟ ہا ں 10 فیصدی۔ جو 10 فیصدی پانی بچے گا اسے ایک شفاف کانچ کے گلاس میں ڈال دیں اور ایک کاغذ سے ڈھانک کر تقریبا پانچ دس گھنٹے بغیر ہلائے رکھ دیں۔پھر اس پر تھوڑا سا سوڈا ڈالیں ، آپ دیکھیں گے کہ کرسٹل (crystal)بننا شروع ہو جائےگا۔ یہ انتہائی دلچسپ نظارا ہوتا ہے۔ پورا گلاس کرسٹل سے بھر جائےگا گویا کہ گلاس میں برف بھرا ہو۔ آپ ایک چمچ سے اس ‘برف نما ‘کو نکال بھی سکتے ہیں۔یہ تھوڑا سا گرم ہوگا کیونکہ یہ exothermic reaction ہے۔