گھومنے والا دھاگا

یہ گھومنے والا دھاگا دمہ کے مریضوں کے لیے بہت ہی عمدہ کھلونا ہے۔ اس کے لیے ایک موٹی سٹرآؤ (straw)، پنسل ، دھاگا اور قینچی چاہیے۔ پہلے اسٹراؤ کو  لگ بھگ چھے انچ کی لمبائی میں کاٹ لیں  ۔پھر اس کےبالکل  درمیان میں ایک سوراخ کر لیں۔ پنسل کو گھماتے رہیں جب تک سوراخ کافی بڑا نہ ہو جائے۔ پھر اسّی(80) سینٹی میٹر لمبا سوتی دھاگا لیں اور اسے اسٹراؤ میں پروئیں۔ اس سوتی دھاگے کے دونوں سروں سے ایک مہین گانٹھ بنا دیں اور اس کے بعد اس کے زائد حصے کوتراش کر الگ کر لیں۔اس گانٹھ کو اسٹراؤ کے سوراخ سے گزرنا ہے۔پھر آپ پھونکیں گے تو دھاگا گول گول گھومے گا۔ آپ دھاگے کے بجائے لال اون کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے