ٹوتھ پیسٹ پمپ

 جب آپ کا ٹوتھ پیسٹ ختم ہو جائے تو اس کا بڑا دلچسپ پمپ بنا سکتے ہیں۔ پرانا ٹوتھ پیسٹ کا ٹیوب لیں اور تقریبا ً پانچ سینٹی میٹر  کی دوری پر کاٹ کر الگ کر لیں۔  ٹیوب کواچھی طرح دھو لیں تاکہ اس کے اندر کا لگا ہوا پیسٹ صاف ہو جائے۔ ٹوتھ پیسٹ کے اگلے سرے پر جہاں ڈھکن لگا ہوتا ہےوہاں غبارہ لگائیں اور غبارے کا باقی ماندہ حصہ کاٹ لیں۔ اب غبارہ یک طرفہ ٹریفک بن جائے گا۔ یعنی اگر آپ اس میں سے پھونکیں گےتو ہوا نکلےگی ہوا کھینچنے پر غبارہ بند ہو جائےگا۔ پھر ٹیوب کے نچلے حصے میں ایک سوراخ بنائیں اور اس سوراخ میں ایک سخت نلی داخل کریں۔ یہ خارجی نلی ہوگی۔ پھر غبار ے والے حصے کو اس نچلے حصے میں پھنسا دیں۔ٹیوب لچکدار ہونے سے یہ ممکن ہو جائےگا۔ اب آپ کا پمپ لگ بھگ تیار ہے۔ اس پمپ کو لے کر ایک پانی کے جگ میں رکھیں اور نیچے اوپر ہلائیں ٹیوب میں پانی بھرے گا اور نلی سے باہر آئےگا۔ یہ خوبصورت اور آسان پمپ ہے جسے آپ بیکار چیز سے بنا سکتے ہیں۔ 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے