ٹریفک پولس مین (Traffic policeman) کی کٹھ پتلی بنائیں

ٹریفک پولس مین(Traffic policeman) کی کٹھ پتلی ایک مزیدار کھلونا ہے۔ اس کے لیے آپ کو  ایک موٹی اسٹراؤ(Straw)، تین پتلی اسٹراؤ، دھاگا، ٹیپ، موتیاں اور کارڈ شیٹ چاہیے۔ سب سے پہلےکارڈ شیٹ پر ایک ٹریفک پولس مین کا چہرا بنا لیں اوردونوں پتلی اسٹراؤ میں وی(V) شکل کی چار مساوی دوری پر کھانچے بنائیں۔ یہ دو سنٹی میٹر کی دوری پر ہوں۔ یہ بن جائیں گے پولس مین کے ہاتھ۔ پھر ایک مہین دھاگااسٹراؤ میں پروئیں اور دھاگے کے ایک سرے کو اسٹراؤ کے ساتھ ٹیپ کی مدد سے جوڑ دیں۔ اب دھاگے کا یہ سرا بند ہو گیا۔ اسی طرح دوسری پتلی والی اسٹراؤ میں بھی دھاگا پرو کر ٹیپ لگا دیں۔ پھر یہ دونوں دھاگوں کے سرے کو اور سفید اسٹراؤ کو تھوڑا دبا کر موٹی لال اسٹراؤ میں داخل کریں کھانچوں تک۔ پھر چھوٹی سی اسٹراؤ میں جو پولس مین کا سر ہے اسے ٹیپ یا گوند سے چسپاں کر دیں اور اس چھوٹی سی اسٹراؤ کو بھی لال اسٹراؤ میں پھنسا دیں۔ یہ بن گیا ٹریفک پولس مین کا سر۔گردن اور پھر دونوں ہاتھ تو آپ نے بنا ہی لیا ہے۔ اب دونوں دھاگے کے سروں پر ایک ایک موتی باندھ دیں۔ اب آپ کا ٹریفک پولس مین تیار ہے۔ جیسے ہی آپ ایک موتی کو نیچے کھینچیں گےیہ ہاتھ گھومے گا اور اور دوسرے کو کھینچیں گے تو دوسرا گھومے گا۔ دونوں کو کھینچیں گے تو دونوں گھومیں گے ،جیسے کے ٹریفک پولس مین گاڑیوں کو اشارہ دے رہا ہو کہ آپ آئیں اور آپ جائیں۔یہ بے حد مزیدار کھلونا ہے۔

اگر آپ اس ویڈیو کو دیکھ نہیں پارہے ہیں تو نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں!

ویڈیو لنک

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے