اسٹراؤ سے بنی گھرنی

دو اسٹراؤکی مددسے اس مزیدار کھلونے کو بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک چار انچ لمبی موٹی اسٹراؤ لیں اس کے درمیان سے ایک فولڈ  بنائیں ۔ اس کاایک سرا ترا ش لیں پھردوسرا سرا بھی تراش کر الگ کر لیں۔ اب اگر آپ کھول کر دیکھیں تو درمیان میں برفی کی شکل نظر آئے گی۔ پھر ایک سرے کو دبا کر ٹیپ لگائیں ۔ اسی طرح سے دوسرے سرے کو بھی  پہلے دبائیں اور ٹیپ سے چسپاں کریں۔ اس طرح سے دونوں کونے سیل (sealed) ہو جائیں گےاور زائد ٹیپ کو تراش لیں۔ پھر قینچی سے ایک کونے کو تراشیں جس سے ایک سوراخ ہو جائے۔ اس کے مخالف جانب والے حصے کو اسی طرح کاٹ لیں۔ اب یہ تو ہو گیا آپ کاگھومنے والا پراپیلر۔ پھر ایک مہین اسٹراؤ لیں ۔ اس میں تقریبا پانچ ملی میٹر چھوڑ کر ایک وی (V)شکل کاٹ لیں۔ اب یہ پھونکنے والی اسٹراؤ بھی تیار ہو گئی۔ اس کے بعد مہین اسٹراؤ کو پراپیلر کے  درمیان کے سوراخ میں ڈالیں اور اس کے اوپری سرے کو انگلی سے بند کر دیں اور اس کے بعد جب آپ پھونک ماریں تو گول گول مست گھومے گا۔ 

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے