ٹھوس اور مائع کا کھیل

یہ ایک مزیدار اور آسان تجربہ ہے۔ دو حصہ مکئی کا آٹا اور ایک حصہ پانی لیں اور ان کو ایک پیالے میں ملا دیں۔مکئی کا آٹا پانی میں آسانی سے مل جاتا ہے لہذا آپ کو ان میں ملانے میں زیادہ مشقت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسے ہی آپ مکئی میں پانی ملائیں گے آپ کو اچھا اور آزادانہ بہنے والا گارا مل جائے گا۔

ایک بار گارا بن جائے تو اپنی انگلیاں اس میں آہستہ آہستہ ڈبو دیں۔ انگلیاں گارے میں آسانی سے داخل ہوجائیں گی۔گارا مائع کی طرح محسوس ہو گا اور کام کرے گا۔ زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب آپ انگلیوں کو بہت تیز حرکت دینا شروع کردیتے ہیں۔ جتنی تیزی سے آپ انگلیوں کو حرکت دیں گے آپ اتنی ہی  مزاحمت محسوس کریں گے۔ بہت اچھا مظاہرہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ گارے  پر مکے مارنے کی کوشش کریں گے۔ گارے کی سطح پر جتنی سختی سے ہو سکے مکا ماریں آپ اچھال محسوس کریں گے ۔ جتنی تیزی سے آپ مکا ماریں گے اتنی زیادہ مزاحمت محسوس کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مکئی کا آٹا گاڑھا ہونے   والی شئے ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گارا   مکئی کے چھوٹے ذرات سے بنا ہوتا ہے اور جب آپ ذرات پر  دباؤ (shear) لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ قریب آکر تحریک کے خلاف مزاحمت پیش کرتے ہیں۔ جتنی تیزی سے آپ ہاتھ گھمائیں گےاتنی زیادہ مزاحمت محسوس کریں گے۔

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے