رسی پرقلابازی کرتی گڑیا

کیا آپ  ایک رسی پر چلنے والی قلاباز بنانا چاہیں گے؟

یہ بہت آسان ہے۔

پہلے دو سائکل اسپوک ایک لکڑی کی پٹی پر لگا دیں۔ ایک موٹے کارڈ شیٹ سے ایک گڑیا کاٹ لیں۔ اس کے پیر میں ”  V notch”نشان کاٹ لیں۔ پھر موٹے کارڈ شیٹ سےایک نیم سرکلر  مہراب (arch) کاٹ لیں۔  آرچ کے بیچ و بیچ گڑیا کو stapleکر دیں۔ گڑیا کے پیر کو الگ کریں۔ دونوں پیر ذرا ایک دوسرے سے دور ہونے چاہیے۔ مہراب کے دونوں سروں پر دو دو مقناتیس دونوں طرف لگائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ مقناتیس کاقطب جنوبی قطب شمالی سے چپک جایئگا۔ مقناتیس کی یہ خاصیت ہے کہ آپ اسے اوپر نیچے کر سکتے ہیں ۔ اس طرح آپ  بیلنس بدل سکتے ہیں۔ 

 اب آہستہ سے گڑیا کو مضبوط ڈوری پر رکھ دیں۔   آپ  اس قلاباز گڑیا کو خود  بیلنس کرتے دیکھ کر حیرت میں   پڑھ جائیں گے۔  تھوڑے سے دھکے پر وہ دلکش رقص کرنے لگے گی۔ آپ اس قلاباز گڑیا کو اسپوک پر بھی بیلنس کر سکتے ہیں۔ 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے