اس جھولنے والے کھلونے کو بنانا آسان ہے۔ آپ کو ایک پلاسٹک کا ڈھکن، سائیکل سپوکس اورتین سائیکل کی نٹ (nut)اور دوربر کی گیند(crazy ball)کی ضرورت ہوگی۔ 7 سینٹی میٹر قطر(diameter) کاایک ڈھکن لیں اورتینوں نٹ کو دباکر نصب کریں جیسا کہ دکھایا گیا ہے۔ دو نوںسائیکل سپوکس میں ایک ایک ربر گیند ڈالیں۔ اب جو فائنل اسمبلی بنے گا اس میں دو سائیکل سپوکس گیندوں کے ساتھ ایک زاویہ بناتے ہوئے دکھیں گے۔ درمیان میں ایک چھوٹی سی اسپوک (spoke)ہوگی جس کا سرانوکدارہے۔ نوکدار اسپوک کو پانی سے بھری پلاسٹک کی بوتل پے کھڑا کر دیں۔ کھلونا کو ہلکا سا دھکا دیں اور یہ توازن برقرار رکھے گا۔ کھلونا آپ کی تفریح کے لیےدائیں بائیں ہلے گا لیکن گرے گا نہیں۔ کیونکہ یہ گیند جو وزنی ہے وہ دائرے کے مرکز کو متوازن رکھتی ہے۔ اب بائیں والی گیند کو اوپر کریں تو یہ ایک طرف جھک جائے گا۔ اب اگر آپ دائیں والی گیند کو بھی تھوڑا سا اوپر کریں گے تو دوبارہ اس کا توازن برقرار ہو جائے گا۔