پنکھے سے چلنے والا فوارہ

پنکھے سے چلنے والا یہ ایک بہت ہی دلچسپ سائنس پروجیکٹ ہے۔ اسےبنانے کے لئے آپ کو چاہیے  پلاسٹک کا ایک اسٹراؤ ،  سائیکل اسپوک  (نٹ کے ساتھ) ، 1 لیٹر والی پلاسٹک کی خالی بوتل اور کچھ دوسری عام چیزیں۔ بوتل کے ارد گرد ٹیپ لگائیے اور بوتل کا ایک سرکلر سیکشن کاٹ لیجیے۔ اب جو  پلاسٹک کا پیالہ آپ کو ملا ہے  اس میں 20 پنکھڑیوں کو کاٹیں۔ یہ پنکھڑیوں سے چلنے والے پراپیلر (propeller) بلیڈ بن جائیں گے۔ پنکھڑیوں کو میز پر رکھیں اور انہیں الگ الگ کرنے کے لئے  انھیں نیچے دبائیں۔ پھر ہر ایک ایک پنکھڑی کو لیکر ذرا موڑ دیں۔ ہر پنکھڑی ایک گھماؤ حاصل کرے گی اور پنکھی کا بلیڈ بن جائے گی۔

اب سائیکل کا اسپوک لیں اور اس کے پیتل کی نٹ کو ہٹا دیں۔ بوتل کے ڈھکن میں ایک چھوٹا سا سوراخ بنائیں اور اس نٹ کو فٹ کریں۔ ایک پلاسٹک کا اسٹراؤ لیں اور اس کے بیچ میں اس سائیکل اسپوک کو (pass) کریں۔ اسپوک سے 2 سنٹی میٹر کی دوری پر اسٹراؤ میں دو آدھی سوراخ کریں۔ اب ان بازووں کو موڑ کر ایک مثلث بنا لیں اور اسپوک کے ساتھ ٹیپ لگا دیں۔ یہ مثلث نما پمپ اب پانی چھڑکے گا۔

ایک پی وی سی پائپ لیں اور ایک چھوٹا سا سوراخ  بنائیں۔ اسپوک کو پی وی سی پائپ میں رکھیں اور پھرایک بلیڈ ڈالیں جو ایک واشر کی طرح کام کرے گا۔ آخر میں  اسپوک کے thread کے نٹ کو جو ڈھکن کے ساتھ لگا ہے ٹائٹ کریں۔

چھڑکنے والا پمپ اب تقریبا تیار ہو چکا ہے۔  آپ اگر پراپیلر پر ہوا  پھونکیں گے تو وہ ناچے گا اور اسکی وجہ سے  مثلث نما پمپ بھی۔  اب مثلث کو ایک مگ پانی میں اور اس پوری assembly کو پنکھے کے نیچے رکھیں۔  جیسے ہی پنکھا بوتل کے پراپیلر کو  نچاتا ہے ، تو  مثلث نما پنکھا بہت تیزی کے ساتھ ناچتا ہے اور چاروں طرف پانی چھڑکتا ہے۔ گرمی کے دنوں میں یہ  ایک بہترین تجربہ ہو سکتا ہے۔

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے