ناریل کے پتوں سے سانپ

آئیے ناریل کے پتوں سے ایک خوبصورت سا سانپ بناتے ہیں۔  اس کے لیے آپ کو ناریل کی پتی کی دو لمبی پٹی چاہیے جن کو آپ ایک کے اوپر ایک ترچھا رکھیں پھر ایک پتی کو دوسری پر تہ کریں۔ اس کے بعد پہلی کو دوسری پر تہ کریں اور اس ترتیب کو جاری رکھیں جب تک کے پتیوں کا دوسرا سرا نہ آ جائے۔ آخر میں دونوں  سروں کو ایک ساتھ کر ایک پیپر کلپ لگا دیں۔ اس سے پتے نہیں  کھلیں گے ۔ اس طرح یہ سانپ کا بدن بن جائے گاجس کا  سر والا سرا موٹا اور دم والا سرا پتلا ہوگا۔اب ناریل کے پتے کا ایک اور پٹا لے کر دم کی طرف لگا دیں جس سے ناگ سانپ کا جسم پورا ہو جائےگا۔ ناریل کی پتی کی کچھ اور پٹیاں لے کر اسے اس طرح بنائیں کہ ناگ کا پھن بن جائے اور پھر اسے ناگ کے جسم کے ساتھ نسب کریں۔  اب آپ کا ناگ پوری طرح تیار ہے۔ ناگ کے پھن میں ایک دھاگا باندھیں اس کے بعد اس کو نچائیں۔ یہ ناگ بالکل بھی زہریلا نہیں ہے ۔ اس سے ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔ اس سے آپ خوب کھیلیں۔    

اگر آپ یہ ویڈیو نہیں دیکھ پارہے ہیں تو نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں.

ویڈیو کی لنک

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے