مرکز گریز قوت (سینٹریفیوگل فورس) کا آسان تجربہ

یہ دنیا کا سب سے آسان سنٹریفیوج ہے۔ اس کے لیے کچھ اسٹراؤ ایک جھاڑو کی لکڑی وغیرہ درکار ہوگی۔ پہلے لکڑی کو  اسٹراؤ کے درمیان میں داخل کریں پھر قینچی سے دونوں نشانوں پر آدھا آدھا کاٹ لیں۔ پہلے ایک پھر دوسرا۔پھر اسٹراؤ کے کٹے ہوئے سرے کو نیچے کی طرف جھکائیں جس سے ایک مثلث نما شکل نظر آئےگی۔ اب اس مثلث کو مضبوط بنانے کے لیے ایک ٹیپ کی ضرورت ہوگی۔مثلث کو ٹیپ سے چسپاں کریں۔ آپ کا سنٹریفیوج تیار ہو گیا۔ اسے پانی کے مگ میں رکھیں اور ایک ہاتھ سے گھمائیں ۔ اس میں فوارے کی طرح پانی نکلےگا۔آپ اسے دونوں ہاتھوں سے بھی گھما سکتے ہیں۔

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے