آپ اس جادوئی کاغذ کی پتنگ کو مقناطیس کی مدد سے ہوا میں ٹکا سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ کویہ چیزیں درکار ہوں گی :- ایک پرانی ہوائی چپل، دھاگا، مقناطیس، پیپر کلپ (paper clip) اور کچھ دیگرمعمولی چیزیں۔
ایک رنگین کاغذ کے ٹکڑے سے ڈبل پتنگ بنا لیں اور اس کے سفید والے حصے پر گوند(glue) لگا دیں۔ گوند کو سوکھنے دیں۔ سٹیل پیپر کلپ کو گوند کے ساتھ لگا دیں(fix)۔ پتلے دھاگے کےٹکڑے کو پیپر کلپ کے ساتھ باندھ دیں۔ ڈبل پتنگ کو ایک دوسرے کے ساتھ اب چپکانے سے پیپر کلپ ان دونوں کے درمیان سینڈوچ (sandwich) جیسا دکھے گا۔
اب ربر کی ایک پرانی ہوائی چپل میں ایک سوراخ کریں اور لکڑی کی چھڑی کو اس میں مضبوطی سے ڈال دیں۔ پھر دو مضبوط چنبک (مقناطیس) لیں اور انھیں چھڑی کے سب سے اونچے والے حصے پر back to back چپکا دیں۔ ایک چھوٹی سی گڑیا بنا کر اسے ہوائی چپل کے دوسرے سرے پر لگا دیں۔ پتنگ کو دھاگے کے ساتھ لیں۔ اس کے ایک سرے کو گڑیا کے ہاتھ میں باندھ دیں۔ دھاگے کےپتنگ والے سرے کو اب مقناطیس کے قریب لائیں۔ دھاگے کی لمبائی کچھ ایسی ہونی چاہیے کہ مقناطیس اور پتنگ کے درمیان چھوٹا سا فاصلہ ہو۔ پتنگ کا پیپر کلپ مقناطیس کی طرف کھچے گا اور ایسا لگے گا کہ پتنگ اڑ رہی ہے۔