گرجتا بگل

اس  گرجنے والے بگل کو بنانے کے لیے آپ کو چاہیے ایک سخت پتلی نلی (straw)، ربر بینڈ، سیلو ٹیپ اور کارڈ شیٹ ۔ پتلی نلی یا پرانی خالی سکیچ پین کو لے لیں۔ اس کے ایک سرے پرپلاسٹک کی چھوٹی سی پتی کو ربر بینڈ سے باندھ دیں۔ یہ پلاسٹک کی پتی فلیپ (flap) جیسی ہوگی جو کمپن (vibrate)کریگی اور اس  کمپن سے آواز پیدا ہوگی۔  اس فلیپ کو اپنے منھ میں رکھیے اور پھونکیے ۔ آپ دیکھیں گے کے آپ کے پھونکنے سے آواز پیدا ہوتی ہے۔ نلی کے دوسرے سرےسے اگر آپ آواز کھینچیں گے تو بھی اسی طرح کی آواز پیدا ہوگی۔ 

اب ایک پرانی موٹی ورق  (card sheet) لے لیں اور اسے مَخْرُوطَہ(cone) کی شکل میں لپیٹ دیں۔   بڑے والے سرے کو اس طرح کاٹیں کہ وہ  مَخْرُوطَے کی شکل اختیار کر لے۔ چھوٹے والے سرے کو ذرا سا کاٹ لیں تاکہ آپکی پتلی نلی (straw) اس میں جا سکے۔ جب آپ اس پتلی نلی(straw) کو اس مَخْرُوطَے کے اندر ڈال لیں گے تو آپ کا گرجنے والا بگل تیارہو جائےگا۔ اب جب اس نلی کو آپ اپنے منھ میں ڈال کر پھونکیں گے تو بہت زور کی آواز ہوگی۔ 

کیا آپ بتا سکتے ہیں کے یہ بگل کیوں اس طرح آواز کرتا ہے؟

ضرور اس کا تعلق آواز پیدا کرنے کے پیچھے چھپی سائنس سے ہے۔ سوچئے، پوچھیں، تحقیق کریں اور بتائیں۔  

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے