دباؤ کا کھیل

ہوا کے دباؤ کا یہ ایک مزیدار تجربہ ہے۔ اس تجربے کے لیےآپ کو ایک گول راؤنڈ بؤٹم (round bottom) فلاسک (flask)کی ضرورت ہوگی اور ربر کی نلیاں ، غبارے اور ربر بینڈ کے ساتھ ایک ڈبل کارک۔ ربر بینڈ کی مدد سے دو ربر والے نلکوں کے سروں میں ایک ایک غبارے  لگا  دیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیوب کے سروں اور غباروں کے درمیان leakage نہ ہو۔ ان دونوں غباروں کو راؤنڈ بؤٹم فلاسک میں رکھیں اور پھر کارک کو کس دیں۔
اس کے بعد کارک ڈھیلا کریں اور کسی بھی نلکوں کے ذریعے ہوا  پھوکیں  تاکہ ایک غبارہ پھول سکے۔ اس کے بعد کارک کو فلاسک کے منہ پر مضبوطی سے لگا دیں۔ اب کسی بھی نلکوں میں ہوا پھونکنے اور کھینچنے  سے آپ غباروں کو  پھلا (inflate) اورسکوڑ(deflate) کرسکتے ہیں۔ یہ بند نظام (closed system)کی وجہ سے ہے۔ یہ بندنظام کا ایک حیرت انگیز قریبی نظارہ ہے۔ کیا یہ مزیدارنہیں ہے؟
اب ایک غبارے کو ہٹا دیں اور دوبارہ کارک کو مضبوطی سے کس دیں۔ اب غبارے کے ساتھ ٹیوب میں ہوا ڈال کر آپ غبارے کو پھلا سکتے ہیں۔ آپ دوسرے ٹیوب سے ہوا کھینچ کر بھی غبارے کو  پھلا سکتےہیں۔ ایسا بند نظام کی وجہ سے  ہوتا ہے۔

اس تجربے کو کرنے کا ایک اور آسان طریقہ نیچے دیے گئے ویڈیو میں دیکھیں۔

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے