رقاص (پنڈولم) کو سمجھئے اس دلچسپ سیمولیشن کے ذریعے

 رقاص (پنڈولم) کے ساتھ کھیلیں اور دریافت کریں کہ سادہ رقاص کے دورانیہ کی مدت کس طرح تار کی لمبائی ، رقاص کے باب کی کمیت، کشش ثقل کی طاقت اور گھومنے کے طول و عرض پر منحصر  ہوتی ہے۔

عنوانات: دورانی حرکت(پیریاڈک موشن)، سادہ ہارمونک موشن، توانائی کا تحفظ، دورانیہ، رقاص

تفصیلات:اس نظام میں موجود توانائی کو حقیقی وقت میں دیکھیں ، اور رگڑ کی مقدار کو تبدیل بھی کریں۔ اسٹاپ واچ یا پیریڈ ٹائمر کا استعمال کرتے ہوئے مدت کی پیمائش کریں۔
کسی سیارے پر کشش ثقل کے مستقل  کی مقدار معلوم کرنے کے لئے رقاص کا استعمال کیجئے۔

بڑے طول و عرض میں غیر ہارمونک سلوک دیکھئے۔

نمونے سیکھنے کے اہداف:

اس بات کا تعین کرنے کے لئے تجربات کو ڈیزائن کریں کہ کون سا متغیر ایک رقاص کے دورانیہ کو متاثر کرتا ہے۔

اس مقدار کی وضاحت کریں جو ایک رقاص کے دورانیے پر کسی متغیر کے اثر انداز ہونے پر ہوتی ہے۔

-چھوٹے زاویہ کے قریب ہونے کی وضاحت کریں ، اور اس کی وضاحت کریں کہ “چھوٹا” زاویہ کا مطلب کیا ہے

 کسی سیارے پر کشش ثقل کے مستقل کو معلوم کیجئے

حرکیاتی اور کشش ثقل کی ممکنہ توانائی کو استعمال کرتے ہوئے میکانیکل  توانائی کے تحفظ  کو بیان کیجئے۔

رقاص کی رفتار اور حالت کی بنیاد پر اس کے توانائی گراف  کی وضاحت کریں۔

بشکریہ:  PhET Simulations

مترجم : صداقت مُلّا

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے