اوپن ایجوکیشنل ریسورسز (آزادتعلیمی وسائل)کے ذریعے تعلیم و تعلّم کو معیاری اور دلچسپ بنائیں

تعلیم و تعلم کے میدان میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال  چاہے وہ کسی بھی زبان میں ہو، آسان ہوگیا ہے۔اوپن ایجوکیشنل ریسورسز(آزادتعلیمی وسائل) اس آسانی کی ایک اہم وجہ ہیں جو ہر ایک کے لئے مفت اورقابل رساء ہوتے ہیں ۔ اردو میڈیم کے اساتذہ اردو اوردیگر زبانوں میں موجود  اِن وسائل کا استعمال کرسکتے ہیں اوردیگر زبانوں سے اردو میں انہیں اردو میں تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔انٹرنیٹ پر انہیں کیسے تلاش کیا جائے اور ان کا استعمال کیسے کیا جائے، اس عنوان پر “ٹیچ اِن اُردو” کی جانب سے اساتذہ کے لئے ایک آن لائن ویبینار مورخہ (21 جون 2020) کو منعقد کیا گیا، جس میں ٹا ٹا انسٹیٹیوٹ آف سوشیل سائنسیس سے منسلک استاد اور ایجوکیشنل ٹکنالوجی ٹیم کے رہنماصداقت فقیہ ملا نے عنوان کا احاطہ کیا۔

افادہ عام کے لئے اس ویبینار کی ویڈیو ریکارڈنگ اوپر یوٹیوب  ویڈیو کے طور پرملاحظہ فرمائیں۔ مزید برآں، نیچے پی ڈی ایف بھی مہیا کی گئی ہے جس میں عنوان سے متعلق تمام تفصیلات موجود ہیں۔اساتذہ و انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اوپر کی ویڈیو اور پی ڈی ایف  کو ضرور بہ ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

اوپن ایجوکیشنل ریسورسز کے ذریعے تعلیم و تعلّم کو معیاری اور دلچسپ بنائیں(پی ڈی ایف)

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے