اس عجیب و غریب کھلونے کو بنانے کے لیے آپ کو چاہیے ایک غبارہ، گیہوں کا آٹا اور مارکر پین۔ ایک چھوٹے سے پلاسٹک بوتل کوکاٹ کر ایک فنیل (funnel) جیسا بنا لیں۔ بوتل کے منھ پر غبارے کو پھنسا دیں۔پھر اس بوتل میں تھوڑا سا آٹا ڈالیں اور ایک پین سے دبا دبا کر آٹے کو غبارے میں داخل کریں۔ اس کے لیے آپ کو کئی مرتبہ آٹے کو پین سے دبانا پڑےگا۔ جب کافی آٹا غبارے میں آجائےتو اس کے منھ میں ایک گانٹھ باندھ دیں۔ اب اس طرح غبارے کا چہرہ تیار ہو جائےگا۔ پھر ایک مارکر پین لیں اور اس غبارے پر آپ آنکھ، ناک، بھنویں اور منھ بنالیں۔ چہرہ بالکل کھلکھلا اٹھے گا۔ ہنستا چہرا۔ آپ اسے دبا کر مختلف قسم کی شکل بنا سکتے ہیں۔ ایک دم گال پھولے ہوئے۔ گالوں کو دبا دیں تو ان میں دو گڈھے نظر آئیں گے جیسے کے پلے ڈو(play doh)۔ اسی طرح سے اس کے مختلف شکل بنائیں اور مزے کریں۔