سمجھ کی تیاری

بچے ہوشیار ہوتے ہیں۔ بچپن میں وہ بہت کچھ اپنے آپ ہی سیکھ جاتے ہیں۔ کسی بھی چیز کو سمجھنے میں انہیں وقت لگتا ہے۔ اس لئے اگر کسی کام کو کرتے وقت بچوں کا شوق جاگا ہو تو وقت کی پرواہ کیے بغیر انہیں اس مشکل کے بارے میں سوچنے دیں۔ جواب تلاش کرنے کے لئے انہیں نئے نئے تجربات سے روشناس کرائیں۔ فوراً الفاظ میں جواب دے کر بچوں کی بڑھ رہی اصل سمجھ کو نہ دبائیں۔

اس کتاب میں دیئے گئے افعال کو اس طریقے سے لکھا گیا ہے کہ ان میں زیادہ الفاظ استعمال ہی نہ ہوں۔ افعال کا تعارف مفضل ہے اور براہ ر است بچوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔ استاد اگر چاہے تو دیئے گئے مضمون کو پڑھ سکتا ہے یا پھر ان مضامین کو موجود حالت یا موجود سامان کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔

چھوٹے بچے آسان چیزوں کے ذریعے ہی سب سے اچھی طرح سیکھتے ہیں۔ خاص طور پر روز مرہ کی زندگی میں کام آنے والی اور آس پاس پائی جانے والی اشیاء کے بارے میں پہلے پہلے بچوں کو سمجھانا زیادہ مددگار ہو گا۔ دو تین بچوں کے ذریعے ایک ساتھ ان کاموں کو کرنا سب سے اچھا ہے۔ اس طرح کے ایک دوسرے کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ چیزوں کو ایک ساتھ استعمال کرنا بھی سیکھیں گے۔ اس سے بچوں میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانے کا جذبہ پیدا ہو گا۔

یہ کتاب خاص طور پر علم سیکھنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ شوق ، تلاش، تجربہ اور نتیجہ علم کی بنیاد ہیں۔ اس طریقے کا خاص کام ہے کہ چیزوں ، افعال اور خیالات کو اس طرح سجانا جس سے ایک نیا فعل یا نمونہ بن جائے۔ نئے نمونوں کو تلاش کرنا ہی علم ہے۔ اس کتاب کا مقصد ہے کہ بچے اپنے ہاتھوں ، احساسات اور دماغ کی مدد سے اپنے آس پاس کی دنیا میں ترتیب اور نمونے تلاش کریں۔ ترتیب کو تلاش کرنا ہی سمجھ ہے۔

کتاب ڈائونلوڈکرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے