
تاریخ اور سماجی سائنس کو کرنے کا کون سا طریقہ صحیح ہو سکتا ہے تاکہ اس کے پڑھنے اور پڑھانے کو بہتر بنایا جا سکے؟ ڈاکٹر انیل سیٹھی اس اہم مدعے کو تاریخی اور سماجی سائنس کی تخلیق کیلئے ایک ماڈل/مثال کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس تعلق سے یہ بات تو بالکل کھل کر سامنے آجاتی ہے کے اگر ان مضامین کو کرنے کا طریقہ صحیح ہو جائے تو یہ ہر گز بھی بورنگ نہیں رہ جاتے۔ ان مضامین کو اگر غوروفکر کا مدعا بنایا جائے تو بچے اور ٹیچر دونوں مل کر تاریخ اور سماجی سائنس کے پڑھنے پڑھانے کو دلچسپ بنا سکتے ہیں۔
ڈاکٹرانیل سیٹھی پوکھراما فاؤنڈیشن کے سی۔ای۔او ہیں اور سابق میں این۔سی۔ای۔آر۔ٹی اور عظیم پریم جی یونیورسٹی میں تاریخ اور تعلیم کے پروفیسر رہ چکے ہیں۔